ویب کی دنیا میں پی ایچ پی کا مارکیٹ شئر

محمداحمد

لائبریرین
ویپلائزر کے مطابق ویب کی دنیا میں پی ایچ پی کا مارکیٹ شئر دیگر تمام پروگرامنگ لینگویجز کے مقابلے ٪90 سے بھی زیادہ ہے۔

قابلِ ذکر لینگوجز میں پی ایچ پی کے بعد جاوا ٪6، اور روبی ٪2 اور پائتھون، پرل وغیرہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Programming-Languages.jpg


اگر محفلین میں سے کوئی اس بات پر روشنی ڈال سکیں کہ پی ایچ پی کو حاصل اس واضح برتری کی کیا وجہ ہے تو ہمارے علم میں اضافہ ہوگا۔
 

محمدانس

محفلین
میرے خیال میں پی ایچ پی کی اس مضحکہ خیز حدتک مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ورڈ پریس کی مقبولیت ہے۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ کل ورلڈ وایڈ ویب کا تقریبا 75 فیصد ورڈ پریس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔:)
 
یہ اعداد و شمار آج کل تیزی سے بدل رہے ہیں۔ پی ایچ پی یقیناً سب سے زیادہ پھیلی ہوئی ہے لیکن اب اس کی شراکت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ :) :) :)
 

فرخ

محفلین
پی ایچ پی سیکھنے اور سمجھنے میں آسان ہے اور ورڈ پریس سمیت، اور ذرائع سے اسکے اتنے ٹمپلیٹ اور سامپلز مہیا کئے جا چُکے ہیں کہ بہت جگہوں پر تو اسکا کوڈ لکھنے کی ضرورت بھی شاذونادر ہی پیش آتی ہو۔
اسکے علاوہ یہ دنیا کے مقبول ویب سرورز پر بہت اچھی طرح سپورٹ کی جاتی ہے اور اسکی انسٹالیشن وغیرہ بھی آسان ہے۔ اور سب سے پسندیدہ بات اسکا اوپن سورس یعنی مفت کا ہونا ہے۔۔۔۔
 
Top