ویب ڈویلپنگ کے رہنما اصول

ماہرین کی خدمت میں سلامِ مسنون!
جیسا کہ ہر کام کے کچھ رہنما اصول اور بہتر تدابیر ہوتی ہیں جن سے اس کام میں نکھار آتا ہے، اسی طرح ویب سائٹ کی تخلیق میں بھی بہت سے پہلو مد نظر رکھنے پڑتے ہیں۔
ہم نان۔پروفیشنل لوگوں کو اکثر پروفیشل لوگ یہ طعنہ دیتے ہیں کہ ہم ٹیکنیکل باتیں نہیں سمجھ سکتے اور ویب ڈویلپنگ کا کام ہم جیسوں کے بس کی بات نہیں۔
یہ دھاگہ شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ تمام ماہرین جن کا ویب ڈیزائنگ اور ڈویلپنگ کا اچھا تجربہ ہے، وہ وقتا فوقتا، جیسے جیسے ان کی مصروفیات سے انہیں وقت ملے، ویب کے حوالہ سے اپنے تجربات اور رہنما اصول یہاں بیان کرتے رہیں تاکہ ہم جیسے نو آموز کسی پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے ان کا دھیان رکھیں اور ان اصولوں اور تجربات کی روشنی میں آگے بڑھیں۔۔۔۔
پیشگی شکریہ۔۔۔۔۔۔۔ جتنے ماہرین، یہاں آکر اپنے گرانقدر خیالات کا اظہار کریں، اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔۔۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

عمار، ویسے تو تم نے ماہرین کو مخاطب کیا ہے، لیکن جب تک کوئی ماہر یہاں توجہ فرماتے ہیں، میں کچھ رہنما اصول گنوا دیتا ہوں۔ :)

جی تو دو بنیادی رہنما اصول ہیں صبح خیزی اور وقت کی پابندی۔ :)
اور باوضو ہو کر ویب ڈیویلپمنٹ کے لیے بیٹھو۔ کمپیوٹر ٹیبل پر اگربتی سلگا لو اور بیک گراؤنڈ‌ میں قوالی کی کیسٹ چلا دو پھر دیکھو کیسی ویب سائٹ بنتی ہے۔ :rolleyes:

ویسے تم اگر کچھ وضاحت کرو کہ کس قسم کی ویب ڈیویلپمنٹ کرنا چاہتے ہو تو اس سلسلے میں کچھ معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
 
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔
لیں جی۔۔۔ آپ کوئی کم ماہر ہیں کیا؟ اتنے بہترین انداز سےاردو ویب کا ہر ہر شعبہ دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔:) آپ کے بنیادی رہنما اصول پر عمل پیرا ہونے والا، ویب ڈویلپر کم اور ماڈرن عامل بابا زیادہ لگے گا۔۔۔۔ ہاہاہا
اچھا، مجھے بنیادی باتیں جاننی ہیں۔۔۔۔ مثلا صفحہ کی چوڑائی کتنی ہو، پہلے صفحہ میں کس کس بات کا خیال رکھا جائے؟ ٹیبلز وغیرہ کا استعمال۔۔۔۔۔۔۔
(ویسے آج کل تو میں "جملہ" پر ڈیزائن کررہا ہوں سائٹ لیکن پھر بھی باقی باتیں جاننا چاہتا ہوں)
 
ایک سوال۔۔۔۔ عام طور سے ویب سائٹ جب کھولی جاتی ہے تو روٹ ڈائرکٹری میں پڑی انڈیکس کی فائل اوپن ہوتی ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ جب ویب سائٹ کھولی جائے تو روٹ ڈائریکٹری کی انڈیکس فائل کے بجائے کسی دوسرے فولڈر میں پڑی انڈیکس فائل کھلے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
ایک سوال۔۔۔۔ عام طور سے ویب سائٹ جب کھولی جاتی ہے تو روٹ ڈائرکٹری میں پڑی انڈیکس کی فائل اوپن ہوتی ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ جب ویب سائٹ کھولی جائے تو روٹ ڈائریکٹری کی انڈیکس فائل کے بجائے کسی دوسرے فولڈر میں پڑی انڈیکس فائل کھلے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/URL_redirection
 
Top