ویب فورم کی اینکوڈنگ

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
جناب میں ایک اردو زبان میں فورم بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یعنی ایک فورم کو اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ لیکن جو نہی میں اس کو کھولتا ہوں۔ تو وہ درست طرح سے اسے اینکوڈ نہیں کرتا ہے حالانکہ میری ساری فائل تقریبآ UTF-8 ہیں ۔ لیکن پھر بھی اس کی اینکوڈنگ کیوں درست نہیں ہو رہی ہے مدد فرمائیں۔

متعلقہ لنک:متعلقہ لنک دیکھیں

وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
پی ایچ پی سکرپٹس میں کریکٹر اینکوڈنگ کا مسئلہ متعدد وجوہات کی بنا پر درپیش آ سکتا ہے۔ سب سے پہلے ڈیٹا بیس کا کنکش utf8 اینکوڈنگ کے ساتھ قائم کرنا چاہیے۔ پی ایچ پی کی سٹرنگ اوور لوڈنگ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پی ایچ پی کے کچھ ایسے سٹرنگ فنکشن استعمال ہو رہے ہوں جن کی وجہ سے ڈیٹا کرپٹ ہو رہا ہو۔ اس سے متعلق کچھ مفید معلومات اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
 
سادہ

السلام علیکم!
جناب میں ایک اردو زبان میں فورم بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یعنی ایک فورم کو اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ لیکن جو نہی میں اس کو کھولتا ہوں۔ تو وہ درست طرح سے اسے اینکوڈ نہیں کرتا ہے حالانکہ میری ساری فائل تقریبآ UTF-8 ہیں ۔ لیکن پھر بھی اس کی اینکوڈنگ کیوں درست نہیں ہو رہی ہے مدد فرمائیں۔

متعلقہ لنک:متعلقہ لنک دیکھیں

وسلام

جناب آپ کا مسئلہ سادہ سا ہے، اپنے ویب صفحات میں

<meta http-equiv="content-type" content="text/html; charset=iso-8859-1" />


سطر کو ایسے تبدیل کردیں

<meta http-equiv="content-type" content="text/html; charset=utf-8" />

چونکہ آپ ایک بنا بنایا پورٹل سافٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں اس لیے قرینِ قیاس یہ ہے کہ کسی ایک کنفگریشن فائل میں تبدیلی کرنا ہوگی اور تمام فائلیں خود بخود اپ ڈیٹ ہوجائیں گی۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب من!
میں اس کو دیکھ رہا ہوں۔ لیکن اس نے وہاں پر ایسا پنگا کیا ہے۔
<meta http-equiv="content-type" content="text/html; charset={$mklib->charset}" />

اب مجھے mklib->charsetیہ ڈھونڈنا پڑ رہا ہے کہ اسے اس نے کہاں پر ڈیفائن کیا ہے۔
کوئی ایک مسئلہ ہے جناب
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ اس ڈیفینیشن کو ڈھونڈنے کی بجائے اس mklib->charset کی جگہ براہ راست utf-8 کیوں نہیں لکھ دیتے؟
 

باسم

محفلین
عموما یہ ترتیب لینگوج فائل میں ہوتی ہے یا پھر جملہ کی طرح ایکس ایم ایل فائل میں
اور آپ نے درست کر تو لی
 
Top