پروین شاکر وہ رت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئی

سید زبیر

محفلین
وہ رت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئی​
مہک میں چمپا کلی ، روپ میں چمبیلی ہوئی​
وہ سرد رات کی برکھا سے کیوں نہ پیار کروں​
یہ رت تو ہے میرے بچپن کے ساتھ کھیلی ہوئی​
زمیں پہ پا وں نہیں پڑ رہے تکبر سے​
نگا ر غم کوئی دلہن نئی نویلی ہوئی​
وہ چاند بن کے میرے ساتھ ساتھ چلتا رہا​
میں اس کے ہجر کی راتوںمیں کب اکیلی ہوئی​
جو حرف سادہ کی صورت ہمیشہ لکھی گئی​
وہ لڑکی تیرے لئے کس طرح پہیلی ہوئی​
پروین شاکر
 

محمداحمد

لائبریرین
جو حرف سادہ کی صورت ہمیشہ لکھی گئی
وہ لڑکی تیرے لئے کس طرح پہیلی ہوئی
بہت خوب۔۔۔!
 
Top