وہ ایک شہر!

قیصرانی

لائبریرین
میرے تو دل کا پرائمری خانہ اکلوتی بیگم کے لیے مخصوص ہے، باقی یہ شہروں کی محبت والی بات تو دوسرے خانے کی ہو رہی ہے جہاں پر ساری "دوسری تیسری" محبتیں پائی جاتی ہیں۔ باقی دو خانے ابھی فی الحال مقفل ہیں اور ان کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا :p
بری بات، باقی کے دو خانے جن چھوٹے سرکار کے قبضے میں آ چکے ہیں، کی تصاویر بھی شیئر ہو چکیں :)
 

فاتح

لائبریرین
لیں جی، لا کھڑا کیا مجھے ہی کٹہرے میں آپ دونوں صاحبان نے۔ یعنی کہ الٹا چور، کوتوال کو ڈانٹے :eek:
مطلب یہ کہ ایک تو فاتح بھائی جان جس جس شہر میں گئے، محبتوں کو ضرب دیتے گئے اور دل میں پورا ملک بسا لیا تو ٹھیک ہے، اور میں نے لاہور کو تھوڑا ایک جانب کر کے ایک دوسرے شہر سے انسیت کیا پالی، آپ نے ہمارا ہی پوسٹ مارٹم کر ڈالا :confused: گو کہ آپ کے باتوں میں دم ہے جس نے میری ناک میں دم کر دیا ہے اور مجھے بھی کچھ کچھ اپنا آپ قصوروار سا لگنے لگا ہے لیکن الفاظ کو ہرگز میری سوچوں کا سو فیصد عکس نہ سمجھا جائے کیونکہ میں لکھنے کے معاملے میں ابھی طالبعلم ہوں اور اکثر اغلاط سے بھرپور تحریر آپ تمام حضرات کی جانب اچھال دینے کے بعد سوچتا ہوں کہ یہ میں نے کیا کیا :p

تو وہ کیا کہتے ہیں کہ لڑائی لڑائی معاف کرتے ہیں اور اللہ کا گھر صاف کرتے ہیں اور صلح کر لیتے ہیں کہ مجھے قوی امکان ہے کہ آپ دو منجھے ہوئے محفلین کے ہاتھوں رہی سہی مات بھی آخر میں میری ہی ہونی ہے :p
اتنے کھرے اور سچے اینا لیسس کے بعد بھی آپ کو اپنا آپ صرف "کچھ کچھ" قصور وار لگنے لگا ہے؟؟؟
اور ملک نہیں حضور ہم نے تو دل میں پوری دنیا بسا لی ہے۔۔۔ جس میں کم از کم تین بر اعظم ہیں۔
اب آپ لڑائی لڑائی معاف کرنے پر اتنا اصرار کر رہے ہیں تو کر لیتے ہیں لیکن رہی بات گھر کی صفائی کی تو جس کا گھر ہے وہ کرتا پھرے۔۔۔ ساہنوں کی :laughing:
 
:laughing:

ہوجائے گا :) :)
مجھے پہلے پانچ سال لندن میں بہت مشکل لگے تھے پھر یہ گھر بن گیا ( لاہور جیسا نہیں مگر لاہور کے بعد دوسری چوائس )
نہیں ہوگا ...:):)
. کیونکہ یہ عارضی قیام گاہ جو ٹھہری..... مستقل بسیرا تو بیرون ملک ہوگا...
 
Top