وکی

اگر کوئی صاحب وکی کی phpBB کے ساتھ انٹیگریشن میں‌مدد کر سکتے ہیں تو ہم ان کے شکر گزار ہوں‌گے۔
مزید برآن phpBBکے ذیلی موڈ‌ اور IM Portalکے سلسلے میں‌بھی ہم مدد کے خواستگار ہیں
سرفراز احمد
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم سرفراز احمد اور محفل فورم پر خوش آمدید۔

اگر آپ چند روز انتظار کر سکیں تو میں وکی انٹگریشن اور آئی ایم پورٹل کے بارے میں پوسٹ کروں گا جو باقی دوستوں کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم۔ میں نے حسب وعدہ آئی ایم پورٹل کا موڈ فراہم کر دیا ہے اور اس کے بارے میں پوسٹ بھی کر دیا ہے۔ ذیلی فورم کا موڈ‌ آپ اپنی فورم پر پہلے ہی استعمال کر رہے ہیں۔ میں نے وکی انٹگریشن موڈ کو بھی علیحدہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ قدرے پیچیدہ کام ثابت ہوا ہے۔ میں اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں لیکن فی الحال وکی انٹگریشن کا موڈ فراہم نہیں کر سکوں گا۔ لیکن کوشش کروں گا کہ کبھی وقت نکال کر اس مسئلے کو بھی حل کر دوں۔

والسلام
 
Top