وکی بُکس

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


وکی بُکس

مشاہدہ ، تجاویز۔۔۔ امکانات



اس عنوان کے تحت قیصرانی صاحب سے ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ قیصرانی صاحب خصوصی شکریے کے مستحق ہیں کہ آپ نے بخوشی یہ ذمہ داری سر انجام دینے کی حامی بھری ہے ۔

ہماری لائبریری ٹیم کے ایک اور رکن فریب صاحب نے بھی از خود اس عنوان میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور آپ بھی خصوصی شکریے کے مستحق ہیں ۔


عنوان کی جداگانہ حیثیت کے پیشِ نظر:

پہلے مرحلے میں مجموعی جائزہ اور تجاویز شامل ہیں ۔ جو یہاں پیش کی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں ان تجاویز پر گفتگو اور لائبریری کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

تیسرے مرحلے میں قابلِ عمل نکات کا انتخاب کیا جائے گا۔


تمام اراکین سے گذارش ہے کہ پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد پیش کئے گئے نکات پر اپنی رائے کا اظہار کر یں ۔ یہ دوسرا مرحلہ ہوگا ۔

پہلے مرحلے کے اختتام کے بارے میں مطلع کر دئے جانے کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔

مزید اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں اس ذمہ داری میں اپنی شمولیت کے لئے یہاں مطلع کر سکتے ہیں ۔


شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
لائبریری کی باس صاحبہ اور زکریا بھائی کے حکم کے مطابق میں‌ نے وکی اور پراجیکٹ گٹن برگ کا چکر لگایا۔ کچھ مشاہدات ہوئے، کچھ ایسی باتیں‌ بھی پتہ چلیں جو کہ ہمارے لیے ابھی قابلٍ عمل نہیں‌ ہیں، کچھ ایسی بھی جو ابھی ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ تو وہ کچھ ایسے ہیں
وکی پر سب سے پہلے انہوں کے تفصیل سے وضاحت کی ہے کہ یہ

تمام کتب فری ہیں، لیکن پراجیکٹ گٹن برگ والوں کی طرح اس کی کوئی واضح تعریف نہیں‌ بتائی۔

صفحہ اول پر انگریزی کی کتب کے حوالے سے لکھا گیا کہ

Welcome to Wikibooks, a collection of free,
open-content textbooks that you can edit.
We have 16,501 book modules in over 1000 books

یعنی کتب کو ایڈیٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن اس کی مزید پبلشنگ وغیرہ کی کوئی بات نہیں‌کی گئی۔

وکی پر کتب کی تلاش کو کئی مختلف ترتیبوں سے رکھا گیا ہے۔ مثلاً

تلاش اور براؤز(All bookshelves – All books – By category – By Dewey Decimal classification – By Library of Congress classification – By alphabetical order)

اسی طرح کتب کو ان کی درجہ بندی کے حوالے سے بھی ترتیب دی گئی ہے۔ اس ماہ کی مشہورٍ عام کتب کو الگ سے دکھایا گیا ہے۔

زیادہ تر کتب آن لائن ریڈنگ اور ایڈیٹنگ کے لیے موجود ہیں۔ چند ایک ہی کتب ایسی ہیں جن کو ڈاؤن لوڈ کے لیے رکھا گیا ہے۔

کتب کی ڈاؤن لوڈ نگ کے لیے دو طرح کی فارمیٹ موجود ہیں، ایچ ٹی ایم ایل اور پی ڈی ایف، ان کے ساتھ یہ بھی پیغام دیا گیا ہے کہ

Note: The HTML files show the current state of the book - the PDF Editions are often out of date relative to the HTML files.

کتب کے درجہ بندی اور ذیلی زمرہ جات پہلے صفحے پر موجود ہیں، ان پر کلک کرکے کتاب کے چیپٹر وائز لنک اور پھر مزید تفصیل تک جانا، غرض نیویگیشن بہت اچھی کی گئی ہے

ہر کتاب کا آغاز اس کے مختصر تعارف اور اس کے ابواب کے لنکس سے شروع ہوتا ہے اور پھر ہر باب میں پہلے ذیلی سرخیوں کے لنکس اور پھر مزید لنکس جو کہ انٹرنل بھی ہیں اور ایکسٹرنل بھی ہیں

مزید یہ کہ کتب کو ڈیجیٹلائز کرنے والے کسی بھی بندے کا ذکر کتاب میں نہیں کیا گیا۔ یہ سارا کام رضاکارانہ طور پر کیا گیا ہے

وکی سسٹر پراجیکٹس جیسا کہ میٹا وکی، وکی پیڈیا اور وکی سورس وغیرہ کے بھی لنکس دیے گئے ہیں


http://en.wikibooks.org/wiki/GNU_Free_Documentation_License

اگر مزید تفصیل درکار ہو تو میں حاضر ہوں، میرے پاس نوٹس ہیں، لیکن طوالت کے ڈر سے ابھی نہیں‌ لکھیں

غلام
 

زیک

مسافر
کیا وکی‌بکس پر کتابوں کو برقیانے کا کوئی باقاعدہ پراسیس ڈیفائن ہے جیسا کہ پراجیکٹ گٹنبرگ پر ہے؟
 
وکی کی کتاب بنانے کا عمل اتنا آسان نہیں اس کے لیے ہمیں ایسا طریقہ تلاش کرنا ہے جو بنانے میں بھی آسان ہو اور پڑھنے میں بھی۔
 
Top