مضمون وڈیو شئیرنگ سائٹس سے وڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، جیسا کہ ہم لوگ مختلف وڈیو سائٹس پر جا کر لائیو وڈیوز دیکھتے ہیں، مثلا یو ٹیوب ڈاٹ کام، گوگل وڈیوز وغیرہ، تو انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ اور اسے پھر چلانے اور مختلف فارمیٹ میں منتقل کرنے کا کا طریقہ میں ادھر پوسٹ کر رہا ہوں۔ لیکن

ایک ضروری نوٹ: صرف ان وڈیوز پر یہ طریقہ استعمال کرنا ہے جن کے مالکان کی اجازت اس صفحے پر موجود ہو

یاد رہے کہ یہ طریقہ صرف موذیلا فائر فاکس کے ورژن 2 اور اس سے پچھلے یعنی 5۔1 پر ہی عمل کرے گی۔ اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے موذیلا فائر فاکس کی ایک ایڈ آن درکار ہوتی ہے جس کا نام ہے " فاسٹ وڈیو ڈاؤن لوڈ1۔1۔3۔1"

اس ایڈ آن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے موذیلا فائر فاکس کو کھولیں۔۔۔ٹولز کے مینیو میں جائیں اور ایڈ آن پر کلک کریں۔ جو نئی ونڈو کھلے گی، اس میں دائیں طرف نیچے لکھا ہوگا،Get Extensions۔ اس پر کلک کریں۔ ابھی جو ونڈو کھلے، اس میں تلاش کریں کہ فاسٹ وڈیو ڈاؤن لوڈ 1۔1۔3۔1۔ اور اسے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔ جب یہ انسٹال ہو جائے گی تو موذیلا کی سٹیٹس بار پر یہ آئن دکھائی دے گا

FastVideoDownload.jpg

اس کے بعد آپ کسی بھی سائٹ جیسا کہ یو ٹیوب پر جا کر اپنی مرضی کی کوئی وڈیوچلائیں۔ جب وڈیو چلنا شروع ہو تو اسی مندرجہ بالا تصویر والے آئکن پر کلک کردیں۔ وڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن سامنے آجائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ پہلی بار کوئی ایرر دے۔ دوسری بار ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ اس فائل کو محفوظ کریں۔ یہ فائل .flv کےساتھ محفوظ ہوگی۔ اب اگر آپ اس فائل کو چلانا چاہیں تو اس کے لئے مندرجہ ذیل مفت فلیش پلئیر کو ڈا ؤن لوڈ کرلیں۔ یاد رہے کہ اس پلیئر اور انکوڈر پروگرام کا لائسنس فری ہے

[eng:e239741fed]Free Riva program to play and convert Flash videos[/eng:e239741fed]

اس پلیئر کو ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں۔ جب ڈاؤن لوڈ شدہ وڈیو کو ڈبل کلک کریں گے تو وہ اس پروگرام کے تحت چلنا شروع ہو جائے گی۔

اگر آپ اس کو ایف ایل وی یعنی فلیش فارمیٹ سے ایم پی جی فارمیٹ میں لانا چاہیں تاکہ آپ اس کو ونڈو ز کے میڈیا پلئیر پر چلا سکیں تو اس کے لئے اسی نام کا دوسرا پروگرام یعنی Riva Encoderجو کہ پہلے والے پروگرام کے ساتھ ہی انسٹال ہو چکا ہوگا، کو استعمال کریں۔فائل کو اس پروگرام میں کھولیں۔ ایک تبدیلی کرنی ہے کہ جہاں نیچے دی گئی تصویر میں دائرہ لگا ہوا ہے، اس ایکس ٹینشن کو تبدیل کرکے mpg ٹائپ کردیں۔

riva.jpg

اس کے بعد Encode کے بٹن پر کلک کریں۔ انکوڈنگ ہونا شروع ہو جائے گی۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کافی وقت لے جائے۔ بہرحال یہ آپ کے کمپیوٹر سسٹم پر منحصر کرتا ہے کہ کتنا وقت لگتا ہے

ایک بات یاد رہے کہ ان کوڈنگ کے دوران یہ پروگرام بالکل ڈیڈ دکھائی دے گا یعنی کوئی کام نہیں کرتا دکھائی دے گا۔ پریشان نہ ہوں اور نہ ہی اس پروگرام کو ختم کریں۔ جب ان کوڈنگ مکمل ہو جائے گی تو یہ پھر سے زندہ ہو جائے گا

مزید سرچ ٹرمز

[align=left:e239741fed][eng:e239741fed]downloading videos from google videos
downloading videos from youtube
downloading videos from video sharing sites[/eng:e239741fed][/align:e239741fed]
 

دوست

محفلین
واہ اچھی چیز ہے۔۔
ویسے اس بار چوراں نوں پے گئے مور۔۔۔ناظم کی پوسٹ کو ہی ٹھیک جگہ منتقل کرنا پڑا۔۔۔ :D
 
Top