مبارکباد ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی بن حضرت امام علی مرتضی علیہ السلام بہت بہت مبارک *

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللۂ
*ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی بن حضرت امام علی مرتضی علیہ السلام
بہت بہت مبارک *

*حضرت امام حسن علیہ السلام کے 4 مختصراقوال:*

*(١)کسی نعمت پرشکرادانہ کرناسب سے بڑی پستی وذلت ہے۔*

*(2)دنیامیں شرمندگی اٹھاناجہنم میں جانے سے کہیں زیادہ آسان ہے* ۔

*(3)نعمتوں پر شکر اور مصائب پرصبر ایسی نیکی ہے کہ جس کا شر ممکن نہیں۔*

*(4)روشن ترین آنکھیں وہ ہیں کہ جو خیرونیکی کو اپنے اندر جذب کرلیں اورزیادہ سننے والے کان وہ ہیں جونصیحتوں کوسن کران سے استفادہ کریں۔*

منابع و مآخذ

۱۔ بحار الانوار ، علامہ مجلسیؒ
۲۔ تحف العقول ، حرانی
 

سیما علی

لائبریرین
زمیں سے تابہ فلک ہر طرف صدائے حَسن
‏بلند و برتر و بالا ہوا لوائے حَسن

‏ازل سے میرے مقدر میں ہے دلائے حَسن
‏رہے گی سایہ فگن تا بہ ابد ردائے حَسن

‏وہ ذاتِ پاک ہے ابِنِ علی و سبطِ نبی
‏مری نگاہ کا سرمہ ہے خاکِ پائے حَسن

‏غنا و فقر قدم بوس ہو گئے اسکے
میسر آئی جسے دولتِ دلائے حَسن

‏عجب نہیں کہ مجھے خُلد میں جگہ مل جائے
‏بہ فیضِ سرورِ کون و مکاں ' برائے حَسن

‏کسی بھی شے کی کمی ہے نہ آرزو نہ طلب
‏نصیر فضلِ خُدا سے ہوں میں ، گدائے حَسن۔

‏چراغ گولڑہ پیر سیّد نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللّٰہ علیہ
 

سیما علی

لائبریرین
ساری تعریفیں اس خدا کے لیے جو بولنے والے کے کلام کو سنتا ہے اور خاموش رہنے والے کے دل کی بات جانتا ہے
‏(امام حسن مجتبی علیہ السلام)
 
Top