وقت

محمل ابراہیم

لائبریرین
السلام علیکم
معزز اساتذہ کرام! اُمید کرتی ہوں کہ آپ بخیر ہوں گے ۔
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی متمنی ہوں از راہ کرم نظر التفات کریں۔۔۔۔۔۔

جو کتابوں کے نام کرنا تھا
جو صحیفوں کے نام کرنا تھا
وقت ضائع کیا وہ سب میں نے
جو نصابوں کے نام کرنا تھا
سوکھ کر زرد ہو گئے سارے
وقت رشتوں کے نام کرنا تھا
جس میں پریوں کے تذکرے کم ہوں
ایسے قصوں کے نام کرنا تھا
جن نے تعلیم انس دی ہم کو
اُن ادیبوں کے نام کرنا تھا
جو ارادوں کو تقویت بخشے
اُن صداؤں کے نام کرنا تھا
جو زمانے کو کر گئے شاداب
اُن اصولوں کے نام کرنا تھا
جن سے بزم نشاط روشن ہے
اُن چراغوں کے نام کرنا تھا
پھول تو پھول ہیں انہیں چھوڑو
وقت کانٹوں کے نام کرنا تھا
 

الف عین

لائبریرین
غزل کے فارمیٹ میں نظم اچھی ہی ہے، کچھ الفاظ کے علاوہ....
سوکھ کر زرد ہو گئے سارے
وقت رشتوں کے نام کرنا تھا
سارے؟ رشتوں کے لئے ہے، لیکن کوئی سارا وقت بھی سمجھ سکتا ہے۔ یہ اگر واضح کر دیا جائے کہ رشتوں کے پھول، تو بہتر ہے
جن نے تعلیم انس دی ہم کو
جن نے؟ یہ متروک ہے۔ اب جنہوں نے بولا جاتا ہے، تعلیمِ انس بھی عجیب لگ رہا ہے
جو کہ الفت کی دے گئے تعلیم
یا
جو محبت ہمیں سکھاتے تھے
جو ارادوں کو تقویت بخشے
اُن صداؤں کے نام کرنا تھا
بخشے کے ساتھ واحد صدا آنی چاہئے
بخشیں... درست ہو گا
جو زمانے کو کر گئے شاداب
اُن اصولوں کے نام کرنا تھا
زمانے کو شاداب کے بدلے کچھ اور کرواؤ
باقی درست ہے
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
غزل کے فارمیٹ میں نظم اچھی ہی ہے، کچھ الفاظ کے علاوہ....

سارے؟ رشتوں کے لئے ہے، لیکن کوئی سارا وقت بھی سمجھ سکتا ہے۔ یہ اگر واضح کر دیا جائے کہ رشتوں کے پھول، تو بہتر ہے

جن نے؟ یہ متروک ہے۔ اب جنہوں نے بولا جاتا ہے، تعلیمِ انس بھی عجیب لگ رہا ہے
جو کہ الفت کی دے گئے تعلیم
یا
جو محبت ہمیں سکھاتے تھے

بخشے کے ساتھ واحد صدا آنی چاہئے
بخشیں... درست ہو گا

زمانے کو شاداب کے بدلے کچھ اور کرواؤ
باقی درست ہے
متشکرم استاذی
میں خامیوں کو دور کرکے حاضر ہوتی ہوں
 
Top