وقت تو ملنا چاہئے ۔ بجا کہتے ہیں

جو لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ

’’ حکومت کو وقت ملنا چاہئے ، یکدم تو کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو جاتا ٹھیک ہونے میں وقت تو لگتا ہے ‘‘

بجا کہتے ہیں۔

مگر جب کسی عمل سے وعدوں ، دعووں اور نعروں کے خلاف بات ظاہر ہوتی ہے تو پھر سوال اٹھانے والے بھی تو بجا ہیں۔

اور رہی بات وقت کی تووہ تو ان کو مل گیا ہے اور خدا نہ کرے کوئی چھین بھی نہیں رہا۔

اگر صحیح ہونے میں وقت لگتا ہے تو راتوں رات خراب ہونے کا بھی تو کوئی جواز نہیں بنتا

جب گاڑی چلتی چلتی منزل پہنچنے سے پہلے ہی دائیں بائیں ہونا شروع کردے یا یو ٹرن لینے لگے تو اس میں سوار مسافر سوال تو کریں گے۔

اگر ڈرائیور گاڑی خراب کرکے اپنا سر پکڑ کربیٹھ جائے ۔
کیا پھر بھی سواریوں کا سوال کرنے کا حق نہیں بنتا۔

ان کا بھی برا نہیں ماننا چاہئے۔

انکو بڑے پیار سے سمجھانا چاہیے ، ادھر ادھر رخ موڑنے یا یو ٹرن کی وجوہات تو بہرحال بتانی چاہیں ۔ ان کو اگر کوئی غلط فہمی ہے تو دور کرنے کا حق تو وہ رکھتے ہیں۔

جب گاڑی کچھ ٹھیک چلنے لگتی ہے تو مسافروں سے زیادہ خوشی بھی کسی کو نہیں ہوتی۔ آجکل مسافر کچھ تھوڑے تھوڑے خوش تو لگ رہے ہیں ۔ اللہ کرے نظر نہ لگ جائے۔
 
Top