وفاق کی صوبوں کو سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کیخلاف اقدامات کی ہدایت

جاسم محمد

محفلین
وفاق کی صوبوں کو سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کیخلاف اقدامات کی ہدایت
ویب ڈیسک پير 7 دسمبر 2020
2114014-armed-1607323990-454-640x480.jpg

صوبائی حکومتیں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کریں، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف موثر اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں جو مسلح افواج جیسی وردی اور رینکس لگاتے ہیں، ملیشیا بنانا آئین کے آرٹیکل 256 اور نیشنل ایکشن پلان کے تیسرے نکتے کی خلاف ورزی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی تنظیمیں غلط مثال قائم کررہی ہیں، اس معاملے سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا، ان مسلح ونگز کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سیکورٹی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں اور اس کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کریں، وفاقی حکومت اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں جو مسلح افواج جیسی وردی اور رینکس لگاتے ہیں، ملیشیا بنانا آئین کے آرٹیکل 256 اور نیشنل ایکشن پلان کے تیسرے نکتے کی خلاف ورزی ہے۔
73 کے آئین کے تناظر میں مولانا فضل الرحمان غیر آئینی اقدام میں ملوث ہیں۔
Maulan-Fazalur-Rehman_16df3c293ec_original-ratio.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
7 دسمبر، 2020 1:21 PM
پاکستان کی وفاقی حکومت کا سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف اقدامات کی ہدایت
2872580.jpg

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف موثر اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں جو مسلح افواج جیسی وردی اور رینکس لگاتے ہیں، ملیشیا بنانا آئین کے آرٹیکل 256 اور نیشنل ایکشن پلان کے تیسرے نکتے کی خلاف ورزی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی تنظیمیں غلط مثال قائم کررہی ہیں، اس معاملے سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا، ان مسلح ونگز کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں اور اس کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کریں، وفاقی حکومت اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

پاکستان کی وفاقی حکومت کا سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف اقدامات کی ہدایت
 
Top