وفاقی پولیس نے پرویز مشرف سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرالی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) وفاقی پولیس نے اے ایف آئی سی میںزیر علاج پرویز مشرف سے عدالتی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرالی، ذرائع کے مطابق پولیس افسران کوتقریباََ اڑھائی گھنٹے تک استقبالیہ پرانتظار کرناپڑا اس دوران اسپتال انتظامیہ نے ٹیم کوچائے وغیرہ بھی پیش کی۔ وارنٹ گرفتاری سے متعلق خصوصی عدالت کے احکامات لے کرایس پی رورل ایریا اسلام آباد کیپٹن(ر) محمد الیاس،ڈی ایس پی طاہر، ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اورایک سب انسپکٹر کےہمراہ پیر کی رات تھانہ آر اے بازار پہنچے اورآنے کے مقصد سے آگاہ کیا، یہاں سے یہ ٹیم تعمیل کرانے کیلئےاے ایف آئی سی پہنچی۔تاہم سابق صدرمشرف کے وکلا نے پولیس ٹیم کوآگاہ کیاکہ 25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے تیار کرلئے گئے ہیںاوراس بارے میں تفصیلات پولیس ٹیم کو بتائیں، ادھر ذرائع نےجنگ کوبتایا کہ ایس پی کیپٹن(ر) محمد الیاس کی مختصر دورانیہ کی سابق صدر سے ملاقات بھی ہوئی جومحض 5منٹ پرمحیط تھی۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=169458
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو ٹی وی نے بہت مختصر خبر دی ہے مشرف کی عدالت میں حاضری کی اور وہ بھی ایک یا دو دفعہ۔ اس کے بعد تو ٹی وی پر اس کی خبر ہی نہیں دے رہے۔

لگتا ہے کہ سودے بازی آخری مراحل میں ہے۔

"آج کی خبر صرف اتنی ہے کہ مشرف عدالت جا رہے تھے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان نے ان کی گاڑی کا رخ ہسپتال کی طرف کر دیا۔"

ہاہاہاہا کیا مضحکہ خیز خبر ہے۔
 
Top