وطن سے محبت پر ایک دعائیہ نظم

سارہ خان

محفلین
وطن سے محبت پر ایک دعائیہ نظم


میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا

میری دھڑکن، میری پہچاں مرا اثباتِ وجود
میرے خالق ! میری ہستی کو سلامت رکھنا

رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے
میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا

تحفہء لااِلہ سے عشق عبادت ہے میری
میری اِس نسبتِ عبدی کو سلامت رکھنا

نذرِ طوفان ہوئی اپنی ہی نادانیوں سے
میرے اسلاف کی کشتی کو سلامت رکھنا

ہوگا عالم میں کبھی اونچا ہلالی پرچم
میرے ایقان و تسلی کو سلامت رکھنا

بن کے مستانہ سدا گیت وطن کے گاؤں
میرے مہ خانہء مستی کو سلامت رکھنا

ساری دنیا میں رضا ایک ہے جو گھر اپنا
میری اس چار دیواری کو سلامت رکھنا

(کلام : محمد نعیم رضا​
)
 

ساجد

محفلین
وطن سے محبت پر ایک دعائیہ نظم


میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا

میری دھڑکن، میری پہچاں مرا اثباتِ وجود
میرے خالق ! میری ہستی کو سلامت رکھنا

رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے
میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا

تحفہء لااِلہ سے عشق عبادت ہے میری
میری اِس نسبتِ عبدی کو سلامت رکھنا

نذرِ طوفان ہوئی اپنی ہی نادانیوں سے
میرے اسلاف کی کشتی کو سلامت رکھنا

ہوگا عالم میں کبھی اونچا ہلالی پرچم
میرے ایقان و تسلی کو سلامت رکھنا

بن کے مستانہ سدا گیت وطن کے گاؤں
میرے مہ خانہء مستی کو سلامت رکھنا

ساری دنیا میں رضا ایک ہے جو گھر اپنا
میری اس چار دیواری کو سلامت رکھنا

(کلام : محمد نعیم رضا​
)

بہت خُوب ، سارہ خان​
رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے
میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا​
 

سارہ خان

محفلین
شکریہ اپ سب کی پسندیدگی کا ۔۔ :) سوچا جشن آزادی کے موقع پر کچھ پوسٹ کروں وطن کے لئے ۔۔ تو بس اس وقت سب سے زیادہ ضرورت پاکستان کو دعاؤں ہی کی ہے ۔۔:(۔۔
 

فاتح

لائبریرین
وطن سے محبت پر ایک دعائیہ نظم

میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا

میری دھڑکن، میری پہچاں مرا اثباتِ وجود
میرے خالق ! میری ہستی کو سلامت رکھنا

رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے
میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا

تحفہء لااِلہ سے عشق عبادت ہے میری
میری اِس نسبتِ عبدی کو سلامت رکھنا

نذرِ طوفان ہوئی اپنی ہی نادانیوں سے
میرے اسلاف کی کشتی کو سلامت رکھنا

ہوگا عالم میں کبھی اونچا ہلالی پرچم
میرے ایقان و تسلی کو سلامت رکھنا

بن کے مستانہ سدا گیت وطن کے گاؤں
میرے مہ خانہء مستی کو سلامت رکھنا

ساری دنیا میں رضا ایک ہے جو گھر اپنا
میری اس چار دیواری کو سلامت رکھنا

(کلام : محمد نعیم رضا)​

آمین ثم آمین
جشنِ آزادی کے موقع پر وطن ہی کے حوالے سے ایک اور خوبصورت دھاگا۔
دو سال پرانے مگر انتہائی تازہ مراسلے پر سارہ کا شکریہ!
 
Top