حسرت موہانی وصل کی بنتی ہیں ان باتوں سے تدبیریں کہیں

صائمہ شاہ

محفلین
وصل کی بنتی ہیں ان باتوں سے تدبیریں کہیں
آرزوئوں سے پھرا کرتی ہیں تقدیریں کہیں

بے زبانی ترجمانی شوق بے حد ہو تو ہو
ورنہ پیش یار کام آتی ہیں تقریریں کہیں

مِٹ رہی ہیں دل سے یادیں روز گارِ عیش کی
اب نظر کا ہے کو آئیں گی یہ تصویریں کہیں

التفات یار تھا اک خوابِ آغاز وفا
سچ ہوا کرتی ہیں ان خوابوں کی تعبیریں کہیں

تیری بے صبری ہے حسرتؔ خامکاری کی دلیل
گریۂ عشاق میں ہوتی ہیں تاثیریں کہیں
 

طارق شاہ

محفلین
وصل کی بنتی ہیں ان باتوں سے تدبیریں کہیں
آرزؤں سے پھرا کرتی ہیں تقدیریں کہیں

بے زبانی ترجمانِ شوقِ بے حد ہو تو ہو
ورنہ پیشِ یاد کام آتی ہیں تقریریں کہیں

مِٹ رہی ہیں دل سے یادیں روزگارِ حُسن کی
اب نظر کا ہے کو آئیں گی یہ تصویریں کہیں

التفات یار تھا اک خوابِ آغازِ وفا
سچ ہوا کرتی ہیں ان خوابوں کی تعبیریں کہیں

تیری بے صبری ہے حسرتؔ خام کاری کی دلیل
گریۂ عُشّاق میں ہوتی ہیں تاثیریں کہیں

حسرت موہانی

شاہ صاحبہ!

بہت عمدہ اور پر لطف انتخاب
تشکّر شیئر کرنے پر

بہت خوش رہیں
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بے زبانی ترجمانی شوق بے حد ہو تو ہو​
ورنہ پیش یار کام آتی ہیں تقریریں کہیں​
 
بے زبانی ترجمانی شوق بے حد ہو تو ہو
ورنہ پیش یار کام آتی ہیں تقریریں کہیں
بہت خوب :)
خوبصورت کلام شریک محفل کرنے کاشکریہ
شاد و آباد رہیں
 

باباجی

محفلین
واہ واہ بہت ہی خوبصورت کلام

بے زبانی ترجمانی شوق بے حد ہو تو ہو
ورنہ پیش یار کام آتی ہیں تقریریں کہیں
 
Top