وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

18 اپریل ، 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں پچھلے دنوں سرگرم تھیں تاہم اب اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں رہیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کی خواہش ہے میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلیے امید ہیں، ہم ان شااللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
متبادل کون ہو گا؟ سلمان شاہ، حفیظ شیخ، عشرت حسین یا شوکت ترین؛ مشرف دور کا کوئی اور نگ بھی ہے تو سامنے لائیں۔۔۔! جب کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے تو عام طور پر یہی چار پانچ نام گردش کرتے ہیں؛ کوئی تو وجہ رہی ہو گی۔ شاید آئی ایم ایف ان کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے زیادہ کمفرٹ ایبل محسوس کرے ۔۔۔!
 
فلسفی

ڈاکٹر حفیظ شیخ شاید، کہیں پڑھا تھا کہ رزاق داود شاید حفیظ شیخ کے حق میں ہے۔ ویسے آپ بتائیے "خلائی مخلوق" کس کو لانا چاہ رہی ہے :)
 
عمر ایوب کا نام لیا جا رہا ہے، اگوں تُسی سمجھدار او !!

متبادل کون ہو گا؟ !
  • جس کا میرٹ اور شعبہ میں قابلیت سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہ ہو
  • اسٹیبلشمنٹ کا قریبی ہو
  • نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں میں زیر تفتیش یا مطلوب نہ ہو
  • قادیانی یا یہودی نہ ہو
 
فرقان احمد

محفلین
ڈاکٹر حفیظ شیخ شاید، کہیں پڑھا تھا کہ رزاق داود شاید حفیظ شیخ کے حق میں ہے۔ ویسے آپ بتائیے "خلائی مخلوق" کس کو لانا چاہ رہی ہے :)
خلائی مخلوق کی زیادہ چاپلوسی کس نے کی ہے ان میں سے؟ اور گیٹ نمبر چار پر اگر پہرہ دیا ہو تو پھر زیادہ چانس ہو گا ۔۔۔!
 
فلسفی

محفلین

فرقان احمد

محفلین
وہ تو میں سمجھ گیا تھا لیکن گیٹ نمبر چار سے تشبیہہ سمجھ نہیں آئی۔
بہت زمانے پہلے کی بات ہے کہ شیخ رشید احمد صاحب نے کسی موقع پر ؛ غالباََ جب وہ مشرف دور میں وزیراطلاعات تھے، اپوزیشن رہنما قاضی حسین احمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاضی صاحب بھی کبھی کبھار جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار سے اندر باہر ہوتے تھے اس لیے ہم پر اعتراض کیوں؛ کچھ ایسی بات ہی کی تھی انہوں نے۔ جب یہ سوال پریس کانفرنس میں قاضی مرحوم کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ جی ہاں! شیخ صاحب سے بہتر کون جانتا ہے کیونکہ وہ گیٹ نمبر چار پر چوکیدار لگے ہوئے ہیں۔ :) ہم نے پہلی بار یہ اصطلاح وہیں سے سنی تھی۔ :) ایسے شگوفے شیخ صاحب ہی چھوڑ سکتے ہیں ۔۔۔! معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس گیٹ کا نمبر ہو گا جہاں سے 'سیاست دان' اور دیگر با اثر افراد چوری چھپے جی ایچ کیو کے اندر داخل ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
مزید کچھ وزرا کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ باجوہ صاحب سے ملاقات کے بعد نئے مشیروں اور وزرا کا اعلان بھی فرما دیا گیا ہے۔

بس آپ لوگوں نے گھبرانا نہیں ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
بہت زمانے پہلے کی بات ہے کہ شیخ رشید احمد صاحب نے کسی موقع پر ؛ غالباََ جب وہ مشرف دور میں وزیراطلاعات تھے، اپوزیشن رہنما قاضی حسین احمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاضی صاحب بھی کبھی کبھار جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار سے اندر باہر ہوتے تھے اس لیے ہم پر اعتراض کیوں؛ کچھ ایسی بات ہی کی تھی انہوں نے۔ جب یہ سوال پریس کانفرنس میں قاضی مرحوم کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ جی ہاں! شیخ صاحب سے بہتر کون جانتا ہے کیونکہ وہ گیٹ نمبر چار پر چوکیدار لگے ہوئے ہیں۔ :) ہم نے پہلی بار یہ اصطلاح وہیں سے سنی تھی۔ :) ایسے شگوفے شیخ صاحب ہی چھوڑ سکتے ہیں ۔۔۔! معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس گیٹ کا نمبر ہو گا جہاں سے 'سیاست دان' اور دیگر با اثر افراد چوری چھپے جی ایچ کیو کے اندر داخل ہوتے ہیں۔
چار نمبر گیٹ کو مرحوم ہوئے ایک دہائی ہونے والی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کھانگڑ صحافیوں اور نیم سرکاری ٹی وی اے آر وائی کو دو دن پہلے خبر کسی مقصد کے لیے ہی دی گئی تھی۔ :)
اے آر وائی کے صحافیوں میں صابر شاکر اور ارشد شریف باقاعدہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ ہیں۔ کیا دیگر چینلز پر بھی یہ مخلوق موجود ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
عمر ایوب کا نام لیا جا رہا ہے، اگوں تُسی سمجھدار او !!
اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر
ویب ڈیسک جمعرات 18 اپريل 2019
1636990-abdulhafeezsheikh-1555607350-455-640x480.jpg

کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے اہم وزیر اسد عمر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنادیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں، وزیراعظم نے اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کی منظوری دے دی اور کابینہ ڈویژن نے نئی تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اقصادی ماہر حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہارورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت اختیار کی تھی۔

اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ شیخ ’ارجنٹینا میں نجکاری‘ کتاب کے مصنف بھی ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور بینکوں کی نجکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔

حفیظ شیخ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں سیاست میں قدم رکھا تھا، 2002ء میں انہیں سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، دو سال بعد انہیں وزیرِ اعظم کا مشیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری مقرر کیا گیا اور بعد میں وہ سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔ بعدازاں وہ 2010ء تا 2013ء وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات رہے۔
 
Top