وزیر اعظم نے جنرل اشفاق کیانی کی مدت ملازمت میں3 سال کی توسیع کر دی

قمراحمد

محفلین
12-30-1899_93523_l.gif

وزیر اعظم نے جنرل اشفاق کیانی کی مدت ملازمت میں3 سال کی توسیع کر دی

اسلام آباد۔۔روزنامہ جنگ۔۔۔ وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پر ویز کیانی کی مدت ملازمت میں 3سال کے لئے توسیع کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان جمعرات کی شب قوم سے اپنے ایک خطاب میں کیا ۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور قوم اس وقت دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں متحد اور مصروف ہے۔ اس وقت اہم مرحلہاور وقت کا تقاضاہے کہ اس تمام صورت حال کو تسلسل سے برقرار رکھا جائے ۔قوم کا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔ہم نے سوات، ملاکنڈ سمیت قبائلی علاقوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جو پاک فوج اور جنرل اشفاق پر یز کیا نی کی سر براہی میں ممکن ہو سکیں۔جنرل اشفاق پر ویز کیانی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اچھے اور پیشہ ور فوجی کی حیثیت سے شہرت کی حامل شخصیت ہیں لہٰذا ان کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کیلئے میں نے صدر آصف علی زردای کی مشاورت سے ان کی مدت ملازمت میں29نومبر2010سے تین سال کے لئے توسیع کی ہے تاکہ دہشت گر دی کیخلاف جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا صرف پرویز کیانی ہی اس کے قابل ہیں، ان کے نیچے جو افسران اپنی باری کے انتظار میں تھے وہ تو کوستے ہوں گے۔ جو حقدار ہیں ان کا مار کے کرسی پکڑے رہو اور یہی ریت قائم رکھو۔

پرویز مشرف بھی یہی کہتا تھا کہ میرے سوا کوئی اس ملک کی اور اس ملک کی فوج کی قیادت نہیں کر سکتا۔
 
طالوت

محفلین
میرے خیال میں پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کی جو وجوہات پیش کی گئی ہیں وہ مناسب ہیں ۔ پرویز کیانی شریف آدمی معلوم ہوتے ہیں ، دوسرا آنے والا جانے کیسا ہو ؟ یوں بھی ہماری فوج میں کا جس طرح کا مزاج ہے اور جیسی ان کی تربیت ہے یہی بہتر آدمی معلوم ہوتے ہیں ۔ بہرحال ہم “بلڈی سویلنز“ شاید سب کے لئے ایک سے ہی ہیں ۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ہر ایک کو اپنے نمبر پر آنا ہی چاہیے۔ حکمرانوں کے منظور نظر نہ ہی رہیں تو زیادہ اچھا ہے۔
 
طالوت

محفلین
کیا صرف پرویز کیانی ہی اس کے قابل ہیں، ان کے نیچے جو افسران اپنی باری کے انتظار میں تھے وہ تو کوستے ہوں گے۔ جو حقدار ہیں ان کا مار کے کرسی پکڑے رہو اور یہی ریت قائم رکھو۔

پرویز مشرف بھی یہی کہتا تھا کہ میرے سوا کوئی اس ملک کی اور اس ملک کی فوج کی قیادت نہیں کر سکتا۔

ہر ایک کو اپنے نمبر پر آنا ہی چاہیے۔ حکمرانوں کے منظور نظر نہ ہی رہیں تو زیادہ اچھا ہے۔

میں آپ کی بات سے متفق ہوں ۔ ایک مذاکرے میں اس سارے معاملے پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی تھی اور میری رائے بھی بدل گئی ۔ یاد نہ رہا کہ اس تبدیلی سے آگاہ کروں۔
وسلام
 
Top