وزیراعظم نے خطے میں امن،روابط اور خوشحالی سے متعلق واضح وژن دیا:آرمی چیف

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کیلئے وژن واضح ہے، آرمی چیف
September 14, 2020
ویب ڈیسک
COAS.jpg

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اورعلاقائی رابطوں کیلئے وژن واضح ہے،قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر وژن کو حقیقت کی شکل دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خطےمیں دیرپا امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کا انعقاد ناممکن تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اورعلاقائی رابطوں کیلئے وژن واضح ہے،قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر وژن کو حقیقت کی شکل دے رہے ہیں۔
ان عظیم الشان دنوں کو یاد کریں جب ایک جمہوریت پسند وزیر اعظم کے وژن کو فوج نے rejected کا ٹھپہ لگا کر واپس کر دیا تھا۔
 
Top