وزیراعظم نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کا نوٹس لے لیا

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم عمران خان کی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
pic_31af0_1542023736.jpg._3

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے واقعے سے متعلق وزارت داخلہ سے رپورٹ مانگ لی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو تحقیقات کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہریار آفریدی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔خیال رہے دو ہفتے قبل اسلام آباد تھانہ رمنا کی حدود سے اغوا ہونے و الے ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کو شہید کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں قتل کر دیا گیا ہے ۔شہید طاہر داوڑ لاش کیساتھ پشتو میں لکھا گیا کاغذ بھی لگایا گیا ہے جس میں طالبان نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے کہ مقتول طاہر داوڑفوج کا ساتھ دیکر مجاہدین کو قتل اور گرفتار کرتے تھے پاک افغان سرحد طورخم پر افغان سیکورٹی حکام نے پاکستانی پولیس آفیسر کی لاش ایف سی کے حوالے کردی اس حوالے سے پولیس کی جانب سے آفیشل خبر فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کو 27اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ دوسری جانب طاہر خان داوڑ کے قتل کی تصاویرسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ طاہر خان داوڑ کا معاملہ حساس ہے اس پر بات نہیں کرسکتے یہ نیشنل سیکیورٹی اور کسی کی زندگی کی بات ہے ۔اوپن فورم میں بات نہیں کی جاسکتی ،طاہر خان داوڑ کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ اضا میں درج تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
جہاں قانون کے محافظ خود اغوا ہو کر ہمسایہ ملک میں بےدردی سے قتل ہو جائیں ۔ اور وزیر اعظم کو بنفس نفیس 'نوٹس' لینا پڑے۔ وہاں عام لوگوں کے جان و مال کا کیا تحفظ ہوگا۔
 
Top