وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
ویب ڈیسک جمع۔ء 16 اپريل 2021

2167560-cabinet-1618564476-468-640x480.gif

حماد اظہر کو وزیرتوانائی اور شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنادیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، جب کہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر یہ وزارت حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی گئی تھی، جب کہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
وہ حبیب بینک اور یونین بینک کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں!!!!!!اور ہم جیسے چھوٹے عہدیدار سے اُنکی ایک ملاقات یادگار جو ادارے کی اندرونی سیاست کا شاخسانہ انتہائی خوش اسلوبی سے اُس کا سدباب کیا اور قعطناً محسوس نہ ہونے دیا کہ یہ اب ہمارے سی ای او ہیں اور ہم اُن سے بہت چھوٹے افسر ہیں انتہائی تجربے کار بینکر !!!! حیبیب جو بینک جو اکثریت بابو ذہنیت رکھنے والوں کا بینک بن چکا تھا! بڑی خوبصورتی سے اوپن ڈور پالیسی متعارف کرائی او ایسی کئی اصلاحات اپنے دور میں ادارے کی پالیسی میں کیں !!!! آپکے بابو کہنے سے ہمیں اپنی یادگار ملاقات یاد دلادی حبیب بینک کے بہترین صدور میں انکا شمار ہوتا ہے !!!!!!
 
Top