وزیراعظم عمران خان کا نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان کا نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1910457-nationalindustrialpark-1575901854-109-640x480.jpg

این ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو علمی معیشت کو متحرک کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، آئی ایس پی آر (فوٹو: سوشل میڈیا)


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا، وزیر اعظم نے نسٹ میں چین اور ترکی کے قائم کردہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کا بھی دورہ کیا۔ نسٹ آمد پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق این ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو علمی معیشت کو متحرک کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے اور ’’انوویٹ پاکستان‘‘ کے زیر نظر موضوع کے تحت لانچ کیا گیا ہے، اس پروگرام سے حکومت کی جانب سے حالیہ ’’کامیاب پاکستان‘‘ پروگرام کو بڑھایا جائے گا جس کا مقصد قومی نوجوانوں کی ترقی ہے۔
 
Top