ورڈ پریس میں اردو کا ایک مسئلہ

راج

محفلین
میں نے ایک تھیم کو پہلے اردو میں ڈھالا مگر کسی وجہ سے ڈیٹابیس ختم ہوگیا میں نے پھر سے اسے نئے ورڈ پریس پر دوبارہ کرنا چاہا مگر اب وہی تھیم اردو میں نہیں ہورہی ہے ۔ اس تھیم میں لینگویج فائل دی ہوئی ہے جس کو بدل کر اردو کیا جاسکتا ہے۔ اب میں نئے انسٹالیشن میں جیسے ہی اردو لینگویج فائل استعمال کرتا ہوں تو ایڈمن اور سائٹ دونوں جگہ پر سب کچھ عجیب سی شکل میں نظر آتا ہے یہاں تصویر میں دیکھیں اس کا کوئی حل
unicodeerror.jpg
 
سندس راجہ

محفلین
اس کا آسان سا حل ہے جو اردو تو آپ کی ڈیٹا بیس سے آرہی ہے اسے آپ ڈیٹا بیس میں جا کر اس کی اینکوڈنگ utf-8کر لیں۔
نہیں تو مجھے اپنا یوزرنیم اور پاسورڈ دیں میں ٹھیک کر دیتی ہوں۔
 
برادرم راج کیا آپ نے فائلوں کو محفوظ کرتے ہوئے ان کی اینکوڈنگ یو ٹی ایف 8 منتخب کی تھی؟ اور کیا ڈاٹابیس کی اینکوڈنگ بھی یو ٹی ایف 8 رکھی تھی؟ اگر ان دونوں سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو مشکل نہیں ہونی چاہئیے۔
 
راج

محفلین
یہی تو میں بھی سمجھ نہیں پارہا ہوں جبکہ میں پہلے بھی اس تھیم پر کام کر چکا ہوں اور پوری تھیم کو اردو میں کنورٹ کرچکا تھا آخری مرحلہ پر تھا کہ ایک طرف سے یونی سرور نے دھوکہ دیا تو دوسری طرف سائٹ کو ڈیمو کے لئے بیک اپ کرنے کے طریقے نے ۔خیر جو ہو گیا سو ہوگیا مگر سب کچھ وہی ہے صرف میں نے یونی فارم کا پرانا ورژن استعمال کیا اور ورڈ پریس کا کوئی بھی سب میں یہی مسئلہ آرہا ہے ۔
 
راج

محفلین
سندس راجہ بہت بہت شکریہ مگر میں تو ابھی اسے اپنے لوکل سرور پر ہی استعمال کررہا ہوں۔ جیسا کہ میں نے بتایا کہ اسے اپلوڈ کرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ سب کچھ ختم ساری محنت پانی ہوگئی خیر ایک بار پھر کمر کسی پھر تیاری شروع کی کہ یونیکوڈ کے چکر میں پھنس گیا ۔
یہ دیکھیں میرے ڈیٹا بیس کی ڈیٹیل
phpadmin1.jpg

phpadmin1.jpg

phpadmin2.jpg

اردو لینگویج فائل جس کی وجہ سے مسئلہ ہو رہا ہے وہ بھی پہلے ہی استعمال ہوچکی ہے اور یو ٹی ایف میں ہی ہے۔ مگر مسئلہ کہاں آرہا یہ سمجھ میں نہیں آتا۔
 
اردو لینگویج کی po فائل در اصل mo فائل میں کمپائل کی جاتی ہے کیا یہ کام کر رکھا ہے؟ خیر آپ ایک کام کریں کہ کوئی بھی اضافی پلگ ان شامل کیا ہو تو اسے سرے سے سیٹ اپ سے خارج کر دیں کیوں کہ بعض پلگ انز بھی ایسی حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ آپ ایک عدد کلین انسٹالیشن کریں اور اردو کے لئے مخصوص ترتیبات نہ کریں پھر ایک عدد پوسٹ شائع کریں اردو میں اور دیکھیں کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔
 
راج

محفلین
اب میں نے زیمپ سرور پر ایک بار اور کوشش کی اس بار میں نے صرف لینگویج فائل کی ایکوڈنگ کی تبدیل کیا اندر ٹیکسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں صرف فائل کو یو ٹی ایم ۸ میں تبدیل کیا اور جیسے ہی ایڈمن میں عام سٹینگ میں جاکر میں نے اردو میں ٹائپ کرنے کی بعد اپڈیٹ کے لئے کلک کیا تو اس نے فوراً یہ دکھا دیا۔

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at D:\XAMP Server\xampp\htdocs\sahafat\wp-content\themes\Wp-Adv-Newspaper\translations\current.php:1) in D:\XAMP Server\xampp\htdocs\sahafat\wp-includes\pluggable.php on line 890
 
بلال

محفلین
جب کچھ ایسی صورت بنتی ہے
الرحمن الرحیم،
تو یہ فائل یا ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ عام طور پر ایسی صورت صرف دو وجوہات پر ہوتی ہے۔ ایک اگر <head> ٹیگ میں میٹا کے ٹیگ میں charset=utf-8 نہ ہو یعنی میٹا ٹیگ اس طرح نہ ہو۔
کوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8" />
دوسری صورت میں یہ مسئلہ کسی سی ایم ایس کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ یا پھر ویب سرور یا لوکل سرور کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ میں خرابی کی وجہ سے آتا ہے۔
پہلی بات یہ کہ ورڈپریس کی Setting کی سب مینیو میں Reading میں جائیں اور وہاں پر Encoding for pages and feeds اگر UTF-8 نہیں تو اسے UTF-8 کر دیں۔ اگر وہاں پر UTF-8 ہی ہے تو پھر یہ آپ کے لوکل سرور کا مسئلہ ہے۔
لوکل سرور اگر یونیفارم سرور ہے تو پھر ایسا کریں۔
UniServer\udrive\usr\local\apache2\conf
میں جائیں اور وہاں پر موجود httpd.conf فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلا نوٹ پیڈ میں کھولیں اور اس فائل میں AddDefaultCharset کو تلاش کریں۔ عام طور پر یونی سرور میں یہ ISO-8859-1 ہوتا ہے اس کو تبدیل کر کے UTF-8 کر دیں۔ یعنی پہلے پوری لائن AddDefaultCharset ISO-8859-1 اس طرح ہو گی اس کو AddDefaultCharset UTF-8 کر کے فائل محفوظ کر دیں۔ اس طرح آپ کے لوکل سرور کا ڈیفالٹ اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 ہو جائے گا۔ سرور کو سٹاپ کریں اور دوبارہ سٹارٹ کر لیں۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اس بارے میں یعنی اردو کے لئے اینکوڈنگ سسٹم کے بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ لکھی ہوئی ہے بس تھوڑی بہت کمی بیشی رہتی ہے جیسے ہی مکمل ہوتی ہے پوسٹ کر دوں گا۔
 
تو یہ فائل یا ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ عام طور پر ایسی صورت صرف دو وجوہات پر ہوتی ہے۔ ایک اگر <head> ٹیگ میں میٹا کے ٹیگ میں charset=utf-8 نہ ہو یعنی میٹا ٹیگ اس طرح نہ ہو۔
کوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8" />

بلال بھائی یہ بات خارج از امکان ہے ورنہ میری پہلی نگاہ اسی چیز پر جاتی۔ لیکن آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں کہ اسکرین شاٹ میں فائربگ جو ایچ ٹی ایم ایل دکھا رہا ہے اس میں ڈاکیومینٹ کی اینکوڈنگ درست درج کی گئی ہے۔ ہاں آپ نے جس دوسرے امکان کا ذکر کیا وہ غالب سبب ہو سکتا ہے۔
 
راج

محفلین
میں نے ایک اور تجربہ کیا اردو لینگویج فائل کو ایک نئے ایڈیٹر میں اوپن کر اسے دوبارہ یو ٹی ایف ۸ میں محفوظ کیا اب تک اس سے پہلے ہر بار میں نوٹ پیڈ استعمال کررہا تھا مگر تعجب کی بات ہے کہ اردو ڈسپلے کا مسئلہ تو حل ہوگیا مگر اب بھی ایڈمن میں ایرر ضرور آرہا ہے ۔
Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at D:\XAMP Server\xampp\htdocs\sahafat\wp-content\themes\Wp-Adv-Newspaper\translations\current.php:1) in D:\XAMP Server\xampp\htdocs\sahafat\wp-includes\pluggable.php on line 890

راج

محفلین
اردو درست دکھائی دے رہا ہے زیمپ سرور پر اس کا مطلب ہے یہ سرور کا ہی مسئلہ ہے۔ لیکن ایرر اب بھی قائم ہے
 
راج

محفلین
جب کچھ ایسی صورت بنتی ہے

لوکل سرور اگر یونیفارم سرور ہے تو پھر ایسا کریں۔
UniServer\udrive\usr\local\apache2\conf
میں جائیں اور وہاں پر موجود httpd.conf فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلا نوٹ پیڈ میں کھولیں اور اس فائل میں AddDefaultCharset کو تلاش کریں۔ عام طور پر یونی سرور میں یہ ISO-8859-1 ہوتا ہے اس کو تبدیل کر کے UTF-8 کر دیں۔ یعنی پہلے پوری لائن AddDefaultCharset ISO-8859-1 اس طرح ہو گی اس کو AddDefaultCharset UTF-8 کر کے فائل محفوظ کر دیں۔ اس طرح آپ کے لوکل سرور کا ڈیفالٹ اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 ہو جائے گا۔ سرور کو سٹاپ کریں اور دوبارہ سٹارٹ کر لیں۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اس بارے میں یعنی اردو کے لئے اینکوڈنگ سسٹم کے بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ لکھی ہوئی ہے بس تھوڑی بہت کمی بیشی رہتی ہے جیسے ہی مکمل ہوتی ہے پوسٹ کر دوں گا۔

جی جناب میں نے اسے چیک کیا وہاں پر دونوں موجود ہے جو آپ نے بتایا یہ دیکھیں
AddDefaultCharset ISO-8859-1
AddDefaultCharset UTF-8

مگر دونوں کے شروعات میں # سائن ہے
 
راج

محفلین
یہ جو وارنگ مجھے پریشان کررہی تھی جبکہ اس سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ تو نہیں تھا مگر پھر بھی یہ وارنگ ضرور تھی۔

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at D:\XAMP Server\xampp\htdocs\sahafat\wp-content\themes\Wp-Adv-Newspaper\translations\current.php:1) in D:\XAMP Server\xampp\htdocs\sahafat\wp-includes\pluggable.php on line 890

گوگل پر سرچ کرنے اس کا حل میں گیا جس سے یہ وارنگ نظر نہ آئے ختم تو شائد نہ ہو مگر نظر بھی نہ آئے۔ اس کے لئے یہ کوڈ pluggable.php کے شروع میں ڈالنا ہوگا۔
<? ob_start(); ?>
 
راج

محفلین
جی ہاں حل ہوگیا یہ مگر سمجھ میں نہیں آیا کہ مسئلہ تھا کیا۔ میں یونیفارم سرور کی بجائے زیمپ استعمال کیا تو اس میں ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا اور کام بن گیا مگر اب دوسرے مسئلے سے دوچار ہوں۔
سائٹ بنا کر اپلوڈ کی تو اب سائٹ اپلوڈ ہوگئی مگر ایڈمن لاگ ان کا صفحہ نہیں آرہا ہے پہلی بار آیا مگر کچھ دیر بعد کوئی بھی تبدیلی کے بعد خالی صفحہ نظر آنے لگا لاگ آوٹ کی کوشش کی تو وہ بھی ناکام براوزر بند کرکے پھر چلانے پر اب لاگ ان نہیں ہورہا ہے یعنی لاگ ان صفحہ کی جگہ خالی صفحہ نظر آرہا ہے ۔
ورڈ پریس کی مشکلات پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ شائد میری ہی کوئی غلطی ہو مگر وہ کیا ہے سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔
یہ لنک دیکھیں
 
راج

محفلین
ہاں ایک بات بتانا بھول گیا کہ اپلوڈ کے وقت انکلوڈ فولڈر میں ٹینی ایم سی میں ایک timimc.js.gz فائل ہے جو کہ اپلوڈ ہونے سے برابر انکار کر رہی ہے نہ ہی ایف ٹی پی سے اور نہ ہی ایڈمن کنٹرول کے فائل مینیجر سے
 
Top