ورڈ پریس اردو کے لئے میگزین تھیم کی تیاری

Muhaamd Aftab

محفلین
سلام دوستوں ۔۔۔
کل میں نے آپ لوگوں کی مدد سے ورڈ پریس کے لیٹسٹ ورژن میں اردہ کا استمعال شروع کیا ہے،
اب میں اس میں میگزین تھیم فٹ کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میرے لئے آسان کام نہیں ہے، اصل میں اس تھیم کو اردو میں ٹرانسلیٹ کرنا چاہتا ہوں http://www.pakistantime.net/ اور مجھے آپ لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے
 

Muhaamd Aftab

محفلین
بلال بھائی ۔۔
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میر ےدھاگے کو اس قابل سمجھا اور اس کا جواب دیا
تو بھائی جان بات کچھ اس طرح ہے کہ آپ نے جس دھاگے کا پتہ دیا ہے وہ 2008 کا ہے اور آج کل ہم 2012 کے مارچ میں سانس لے رہے ہیں ،
آخری چار سالوں میں کافی کچھ تبدیل ہو گیا ہے اس لیے اب کچھ نیا کرنا چاہے،اب جو میں نے آپ کو تھیم بتائی ہے اس میں ساری چیزیں کافی مختلف ہیں ،اس لیے پلیز کچھ نیا سبق دہے
شکریہ
 

بلال

محفلین
واقعی پچھلے چار سالوں میں کافی کچھ تبدیل ہو گیا ہے لیکن بھائی کیا کریں تھیم کا ترجمہ کرنے کا طریقہ آج بھی وہی ہے جو چار سال پہلے تھا۔ تحریر کی سمت میں تبدیلی، فانٹ اور اس کے سائز کا آج بھی وہی کوڈ ہے جو چار سال پہلے تھا۔ البتہ اس ٹیوٹوریل میں بنیادی باتیں جو کہ بنیادی بھی ہیں اور سب کچھ بھی وہی ہیں اور ساتھ میں سادہ تھیم میں تبدیلی ایک مثال ہے جبکہ ہر تھیم دوسری سے مختلف ہوتی ہے۔ اب ”اڈوانس“ تھیم کا ترجمہ کرنا ہے تو ترجمہ کرنے والا بھی تھوڑا ”اڈوانس“ ہو، پچیدہ تھیم ہو تو پھر بندہ بھی تھوڑا ”پچیدہ“ ہی ہو تو پھر ہی کام چلے گا میرے بھائی۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ پچیدہ تھیم میں تبدیلی بھی وہی کر سکے گا جو پی ایچ پی، ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کو سمجھتا ہو، اس ٹیوٹوریل میں بس اردو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھیم کو اردو کے مطابق کرنے کے لئے کیا کرنا ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ کہہ لیں کہ وہ ٹیوٹوریل ایک جنرل ٹیوٹوریل ہے۔
 

Muhaamd Aftab

محفلین
پھر بھائی جان بات تو وہاں آ کر رک گئی کہ اپنی موت ہی مرنا پڑےگا،
میں تو سمجھا تھا کہ اس محفل میں سب ایک سے بھڑ کر ایک گرہ بیٹھا ہے اس لیےشاہد کوئی حل ہو
خیر شکریہ آپ کا
 

عارف انجم

محفلین
جب آپ نے اوکھلی میں سر دے ہی لیا ہے، یعنی ورڈ پریس انسٹال کر بیٹھے ہیں تو پھر موسلوں یعنی تھیم کسٹائمزیشن سے کیا ڈرنا۔ ہمت کریں
 
آپ نے خود سگنیچر میں لکھا ہوا ہے کہ Nothing is impossible if you are Hard Worker اس لیے آپ اس ناممکن کام کو ممکن کریں کوئی ہمیں بھی فائدہ ہو:callme:
 

باذوق

محفلین
اب میں اس میں میگزین تھیم فٹ کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میرے لئے آسان کام نہیں ہے، اصل میں اس تھیم کو اردو میں ٹرانسلیٹ کرنا چاہتا ہوں http://www.pakistantime.net/ اور مجھے آپ لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے
جس تھیم کا لنک آپ نے دیا ہے ، یہ تھیم کہاں سے مل سکے گی؟
ویسے بلاگر کے مقابلے میں تو ورڈ پریس کا ترجمہ نہایت آسان ہے۔
 

عدنان شاہد

محفلین
بھائی اگر آپ کی تھیم اردو میں ہوگئی ہے تو ٹھیک ورنہ بتائیں ان شاء اللہ کوئی نہ کوئی حل نکال لیتے ہیں
 
Top