ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا

ابن آدم

محفلین
لندن: ورلڈ کپ 2019 میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا تھا، انگلش کھلاڑی نے اپنی کتاب ’آن فائر‘ میں بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارنے کا بھانڈا پھوٹ گیا، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا۔

بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں مزید انکشافات کیے ہیں جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔

انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر رہی وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بناسکی تھی، انگلینڈ کے بولر کرس ووکس اور جوفرا آرچر نے بھارتی بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکے رکھا تھا لیکن روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان عمدہ 138 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تھی۔

بھارتی بلے باز کے ایل راہول کی وکٹ 38ویں اوورز میں گری تھی جس کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے مبینہ طور پر رنز کی رفتار کو سست کیا اور بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے چکر میں جان بوجھ کر میچ ہار گیا۔
ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا، انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا
 

جاسم محمد

محفلین
میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔
مقابلہ اور کس چڑیا کا نام ہے؟ اگر پاکستان بھارت کی پوزیشن میں ہوتا تو وہ بھی یقینا یہی کرتا۔ اگر ایک میچ جانتے بوجھتے ہار کر آپ ایک اچھی ٹیم کو ٹورنمنٹ سے باہر کر رہے ہیں تو اس سے آپ کے اپنے ورلڈ کپ جیتنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔
 
Top