ورلڈ ڈیجیٹل لائبریری

باسم

محفلین
آج 21 اپریل ہے دنیا کی بہترین ڈیجیٹل لائبریری کا آغاز ہوگیا ہے
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) کی عالمی ڈیجیٹل لائبریری کا باضابطہ اجراء آج 21 اپریل کو پیرس میں ہو گیا ہے۔ عالمی ڈیجیٹل لائبریری کی ویب سائٹ پر دنیا کی سات بڑی زبانوں میں نادر کتب، نقشے، محظوطات، فلمیں اور فوٹو گراف دستیاب ہیں۔یونیسکو کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کی سب سے بڑی لائبریری یو ایس لائبریری آف کانگریس اور 32 دیگر اداروں کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ اس ویب سائٹ پر عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، پرتگالی، روسی اور ہسپانوی زبانوں میں مواد دستیاب ہو گا۔ عالمی ڈیجیٹل لائبریری کی تشکیل میں برازیل، برطانیہ، چین، مصر، فرانس، جاپان، روس، سعودی عرب اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کی لائبریریوں اور ثقافتی اداروں نے تعاون کیا اور اس سلسلہ میں ڈیجیٹل صورت میں مواد فراہم کیا ہے۔
جنگ اردو
سائٹ میں شامل مواد میں گیارہویں صدی کا ایک جاپانی ناول، امریکہ کے نام کے ساتھ پہلا نقشہ اور جنوبی افریقہ سے ایک آٹھ ہزار سال پرانی ہرن کی تصویر بھی شامل ہے۔
دنیا کی تین اہم ڈیجیٹل لائبریریوں میں شامل یہ لائبریری دنیا کا ہر فرد بغیر کسی معاوضے کے استعمال کر سکتا ہے۔
یونیسکو کا کہنا ہے کہ یہ لائبریری دنیا کے ثقافتی خزانوں کو ڈیجیٹل شکل میں ایک وسیع طبقے تک پہچانے کی کوشش ہے اور امید ہے کہ اس سے غریب اور امیر کے درمیان ’ ڈیجیٹل تقسیم‘ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
بی بی سی اردو
امید ہے کہ ہم اس سائٹ سے تاریخ کو بہتر طور پر جان سکیں گے۔
ورلڈ ڈیجیٹل لائبریری کی سائٹ کا ربط
ایک مثال:چینی بچے ایک فیسٹول میں
 
Top