ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016: سب کو حیران کردینے والے پانچ کھلاڑی!

arifkarim

معطل
five-wt20-1-650x400.jpg

محدود اورز کا عالمی ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 تقریبا نصف سفر مکمل کرچکا ہے۔ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والی ٹیمیں بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں نامور کھلاڑیوں نے یقینا شاندار کھیل پیش کیا مگر ساتھ ہی کچھ ایسے غیر معروف نام بھی ابھر کر سامنے آئے جنہوں نے اپنی انفرادی کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو حیران کیا۔ آیئے ہم ان 5 کھلاڑیوں سے متعلق بتاتے ہیں جنہوں نے تن تنہا حریف ٹیم کا سامنا کیا اور اپنی عمدہ کارکردگی سے سب کو لطف اندوز کیا۔
مچل سینٹنر (نیوزی لینڈ)

Mitchell-Santner.jpg

انڈین پچز پر کوئی بھی بیرون ملک مقیم اسپنرانڈین جیسی مضبوط ترین بلےبازوں کی حامل ٹیم کے خلاف اتنا فائدہ مند ثابت نہیں ہوا جتنا 24 سالہ نیوزی لینڈ کا مچل سینٹنر ثابت ہوا۔ محدود اوور کے اس عالمی کپ کے افتتاحی مقابلے میں میزبان ٹیم کے خلاف مچل سینٹنر نے صرف 11 گیندوں پر 4 کھلاڑی آؤٹ کرکے فتح کی بنیاد رکھ دی۔ باقی کسر دوسرے اسپنرز ایش سودھی اور نیتھن میکولم نے پوری کر دی اور یوں انڈیا کی مضبوط ٹیم صرف 79 رنز پر ڈھیر کر کے مقابلہ 47 رنز کی جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 3 مقابلوں میں 8 وکٹیں حاصل کرکے ابھی تک ٹورنامنٹ کے نمایاں بلےباز بن چکا ہے۔ بلا شبہ مچل سینٹنر اس عالمی کپ کی سب سے بہترین دریافت ہے جو نیوزی لینڈ کو پہلی بار چیمپئن بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
آندرے فلیچر (ویسٹ انڈیز)

Andre-Fletcher.jpg

کرکٹ میں ایک موقع ملنے کی اہمیت اس کھلاڑی سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا جو باقائدہ ٹیم کا حصہ ہو مگر خوش قسمت گیارہ کا حصہ نہ بن پا رہا ہو اور پھر اسے اچانک ایک موقع ملے اور وہ اپنی صلاحیت کو ثابت کر دے۔ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر نے انٹرنیشنل کیرئر کا آغاز 2008 میں کر دیا تھا مگر پھر مسلسل نظر انداز ہوتا رہا باآخر اسے تقریبا 8 سال بعد ٹی20 عالمی کپ کے لئے منتخب کر لیا گیا۔ فلیچر انگلینڈ کے خلاف پہلے مقابلے میں ٹیم کا حصہ تو نہ بن سکا مگر جب ویسٹ انڈیز کے 28سالہ کرس گیل دوران فیلڈنگ معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹیم الیون کا حصہ نہ بن سکے تو ویسٹ انڈیز انتظامیہ نے فلیچر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا اور اس نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 5 شاندار چھکوں کی مدد سے 84رنز بنائے اور اپنی صلاحیت کو ثابت کر دیا۔ فلیچر کی اننگ کی بدولت ہی ویسٹ انڈیز نے 127 رنز کا مطلوبہ ہدف 10 گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا۔
محمد شہزاد (افغانستان)

Mohammad-Shahzad-afghanistan-wt20.jpg

ٹی20 عالمی کپ میں سب کو حیران کر دینے والی افغانستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد شہزاد اپنے مضبوط جسامت کے باعث ویسے ہی سب کی نظروں میں ہے مگر اس نے اپنی کارکردگی سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ شہزاد نے اپنےایسوسی ایٹ ممالک کے خلاف عرصے تک شاندار کارکردگی پیش کرتا رہا مگر عالمی کپ کا ٹورنامنٹ اسے اپنی شاندار کارکردگی دیکھانے اور منوانے کا بہترین موقع مل گیا۔ محمد شہزاد اس وقت تک 5 مقابلوں میں 194 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بہترین بلےبازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں محمد شہزاد کی سب سے بہترین کارکردگی جنوبی افریقہ کے خلاف تھی صرف 19 گیندوں پر 44 رنز بنائے حالانکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے دنیا کے تیز ترین گیندباز ڈیل اسٹین باولنگ کروا رہا تھا مگر شہزاد نے ایسی جارحانہ بلےبازی کی کہ گیندوں بازوں کو پہلے 3 اوورز مین بغیر وکٹ 47 رنز کھانے پڑ گئے۔ اس کے باوجود کے جنوبی افریقہ 209 رنز کے ساتھ مضبوط سطح پر تھا مگراحمد شہزاد کی بلےبازی نے ایک باز جنوبی افریقہ کو فکرمندی میں مبتلا کر دیا تھا۔
ایش سودھی (نیوزی لینڈ)

Ish-Sodhi-newzeland-wt20.jpg

موجودہ ٹی20 عالمی کپ میں جس گیندباز نے سب سے زیادہ متاثرکن کارردگی دیکھائی وہ نیوزی لینڈ کا لیگ اسپنر ایش سودھی ہے۔ انڈین نژاد کیوی اسپنر سودھی نے ٹورنامنٹ کے پہلے ہی مقابلے میں میزبان انڈیا کے خلاف شاندار کاکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیئے۔ سودھی اپنے دیگر گیندبازوں مچل سینٹنر اور نیتھن میکلم کے ساتھ مل انڈین بلے بازوں کے خلاف ایسا ہلا بولا کہ مضبوط ترین بلے بازوں کی حامل انڈیا 79 رنز تک محدود ہو کر رہ گیا۔ سودھی کے لئے وہ لمحہ یقینا یادگار رہے گا جب بہترین بلےباز ویرات کوہلی کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے فتح کی بنیاد رکھ دی۔ اس کے علاوہ دیگر مقابلوں میں سودھی نے آسٹریلیا کے گلین میکسوئل اور پاکستان کے شاہد آفریدی کو اس وقت آؤٹ کر دیا جب وہ دونوں خطرناک ثابت ہو رہے تھے۔ سودھی نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بہترین اضافہ ہے۔
اصغر ستانکزئی (افغانستان)

Asghar-Stanikzai-afghanistan-wt20.jpg

محدود اوور کے موجودہ عالمی کپ میں جس ٹیم نے سب زیادہ متاثر کیا وہ افغانستان ہے اور اپنی ٹیم کی اس بہترین کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ٹاپ آرڈر بلے باز اصغر ستانکزئی تھا۔ افغانستان کا سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی جس نے 7 سال پہلے ایسوسی ایٹ ممالک کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ بہرحال اصغر نے ایک بات سب پر ثابت کر دی کہ وہ مستقبل میں اہم ٹیموں کے لئے خطرہ بن چکے ہین۔
اصغر ستانکزئی ٹی20 عالمی کپ کوالیفائی مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار پچاس رنز چکا تھا مگر بعد مین سپر10 کے مرحلے میں جس طرح سری لنکا کے خلاف 62 رنز بنا کر سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا اور جس کی شاندار اننگ کی بدولت افغانستان 153 رنز کا ایک مضبوط ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔ تاہم سری لنکا کے تجربہ کار تلکارتنے دلشان کے قیمتی 83 رنز کی بدولت افغانستان مقابلہ تو نہ جیت سکی مگر اصغر نے خود کو بہترین بلےباز ثابت کر دیا ویسے بھی وہ اس وقت تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔
لنک
 
Top