واٹس ایپ کا نیا فیچر، معتدد ایپس کیلئے خطرے کی گھنٹی

l_431789_042228_updates.jpg
واٹس ایپ کو دنیا کا مقبول ترین میسنجر قرار دیا جاتا ہے، جس کےصارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے اور اب اس میں ایک اور بہترین فیچر سامنے آنے والا ہے۔
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے، جس کے ذریعے وائس کالز کو ایک بٹن کے ذریعے فوری طور پر ویڈیو میں منتقل کیا جاسکے گا۔
اس سے پہلے وائس کالز کے دوران ویڈیو کال پر منتقل ہونے کا آپشن موجود نہیں تھا اور ایسا کرنے کے لیے کال منقطع کرنا پڑتی تھی، مگر اب وائس کال کے دوران ہی ایک بٹن دبا کر ایسا ممکن ہوسکے گا۔
وہ بٹن دبانے پر دوسری جانب موجود شخص کے پاس ایک ریکوئسٹ جائے گی اور اس سے وائس سے ویڈیو پر منتقل ہونے کی درخواست کی جائے گی۔
اگر اس نے منظور کرلیا تو وائس کال ویڈیو میں تبدیل ہوجائے گی جبکہ مسترد کیے جانے پر وائس کال معمول کے مطابق جاری رہے گی،مگر واٹس ایپ میں اس سے بھی بڑھ کر جو بڑی تبدیلی آنے والی ہے وہ اسکائپ سمیت معتدد ایپس کے بھی ہوش اڑا دے گی۔
اس وقت واٹس ایپ پر ون آن ون کال کی سہولت ہی موجود ہے مگر مستقبل قریب میں گروپ چیٹ کے دوران گروپ کالنگ کا فیچر سامنے آنے کا امکان ہے۔
فی الحال یہ فیچر ان صارفین کو دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے لیے سائن اپ کیا ہوا ہے۔
 
یہ دونوں فیچر ہوش کیسے اڑا سکتے ہیں۔
آڈیو کال کے دوران ویڈیو آن کرنے کا فیچر تو سکائپ میں عرصہ سے ہے۔ اسی طرح گروپ کالنگ کا فیچر بھیسکائپ سمیت کئی ایپس میں موجود ہے۔
یہ دونوں فیچرز کوئی نیا انقلاب تو ہرگز نہیں۔
البتہ وٹس ایپ پہلے ہی کافی مقبول ہو چکا ہے، اور ان فیچرز کا صارفین کو فائدہ ضرور ہو گا۔
 
Top