واللہ ۔۔۔۔۔ کیا مشاہدہ ہے۔

ساقی۔

محفلین
میرے خیال میں یہاں جھک کے ملنے سے مراد عاجزی و انکساری ہے نہ کہ قد کو تکلیف:) دینا۔

ہو گی عاجزی اور انکساری مگر جہاں تک ہمارا دماغ چلتا تھا ہم نے اسے وہیں تک چلایا۔ شاعر نے بھی ہمارے مفہوم پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا تو اس کا یہی مطلب ہے کہ اسے ہمارا نقطہ نظر اپنے شعر کے عین مطابق لگا۔
 
پر پھر اس شعر کا کیا ہو گا اب! کیا اسے غلط قرار دیا جائے گا؟:)

جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سر نگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ!
مطلب نواز صاحب پیمانہ ہیں۔۔۔
مگر یہ پیمانہ تو ڈالروں کا بھوکا ہے۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
دشمن کے سامنے انکساری و عاجزی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا :)
میں نے شعر کی بات کی ہے۔ :):)
رہی دشمن کی بات تو 1000فیصد متفق ہوں اگر دشمنی اللہ اور اُس کے رسول کی وجہ سے ہو۔اور یہاں تو سمجھیں وزیرِ اعظم صاحب ہماری(قوم) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گویا کہ دِل میں ٹھنڈ ڈال دی ہے۔
 
وزیراعظم کی حیثیت سے محترم نواز شریف صاحب نے بلکل صحیح کیا ہے۔ قوم کے لیڈر کو دوسرے ممالک کے سربراہان سے بلکل ایسے ہی ملنا چاہیے۔ اگرمحترم نواز شریف صاحب بھی محترم نریندرا مودی صاحب کی طرح جھکے ہوتے تو اب تک ٹیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو چکا ہوتا، کہ وزیر اعظم نے پاکستانی قوم کی بے عزتی کروائی ہے ۔
شاید آپ سب کو جنرل کیانی کی یہ تصویر جو سوشل میڈیا پر بہت بار دیکھائی دیتی رہی اور اس پر آنے والے منفی کمنٹز بھی یاد ہوں۔
Ashfaq+Kayani.png

جب کے صاف نظر آ رہا ہے کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس یا تو ملٹری کین (چھڑی) کی بابت کچھ کہہ رہے ہیں یا وردی پر لگے براس بٹنوں کی طرف اشارہ ہو رہا ہے۔
 
کل میں تقریب دیکھ رہی تھی لیکن پوری نہیں دیکھ پائی، کرزئی کے اوپر کوئی تبصرے آئے کیا؟ کرزئی کے انداز سے لگ رہا تھا کہ بہت ہی زیادہ قربت ہے اس کی وہاں۔
معذرت خواہ ہوں، میں نے تقریب نہیں دیکھی۔
محترم حامد کرزئی صاحب کے بارے میں افغان سوشل میڈیا نے کچھ پوسٹ کیا ہوا تومحفل پر شریک کر دوں گا
 
آبی ٹوکول

محفلین
یہ مصافحہ رئل ٹائم ویڈیو میں ہوتے ہوئے اگردیکھیں توصاف صاف لگتا ہے کہ جیسے مودی صاحب پیغام دے رہیں کہ ۔ ۔ ۔"اوہ تگڑا ہو وائی جواناااااا تے نالے ہُن کناں تے نی " مودی نے ہینڈ شیک کرتے ہوئے بہت زور زور سے ہاتھ جھٹکا ہے نواز شریف کا جو کہ کافی معنی خیز تھا جبکہ نواز شریف بہت کچھ سمجھ جانے کہ باواجد بھی کچھ نہ سمجھنے کی ناکام اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے
 
قیصرانی

وہ چٹ ساتھ نہیں تھی نا اس بار :p
 
آبی ٹوکول

محفلین
وہ چٹ ساتھ نہیں تھی نا اس بار :p
یار میں نے اس جیسا بے شرم آدمی نہیں دیکھا پتا نہیں کن لوگوں کا یہ لیڈر ہے نہ اسے بات کرنی آتی ہے نہ تقریر کرسکتا ہے انٹرویو بھی اگر کسی ٹی وی چینل کو دے تو بغیر چمچوں کڑچھوں کہ اور پہلے سے طے شدہ سوالات کے نہیں دے سکتا بیرون ملک دوروں کا اسے شوق ہے اور پریس کانفرنس کا نام پر ہر بار پرچیاں جیب سے نکال کر بے وقوفوں کی طرح الٹنا پلٹنا شروع کردیتا ہے احمقانہ قسم کی باڈی لینگوئج ہمہ وقت اس پر طاری رہتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔۔ اگوں سمجھ تے تُسی گئے ای ہووگے کہ میں کدی گل پیا کرنا واں
 
جناب اس لیڈر کا نام عنایت فرمائیں جس میں یہ سارے نقائص نہیں ہیں آپ کی نظر میں :)
 
Top