واقعہ کربلا کا حقیقی پس منظر صحیح الاسناد احادیث کی روشنی میں ۔ ۔ ۔ انجنیر محمد علی مرزا

فہد مقصود

محفلین
واقعہ کربلا پر انجنیر محمد علی مرزا نے ایک تحقیقی مقالہ صحیح الاسناد احادیث کی روشنی میں تحریر کیا ہے جو کہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

AhleSunnat - Download PDF

یزید کے کردار کے سے متعلق امتِ مسلمہ تین چار حصوں میں بٹی ہوئی نظر آتی ہے۔ ایک وہ جو اس کی تعریف و توصیف کرتے ہیں اور اس کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں، ایک وہ جو نہ اس کو برا کہتے ہیں اور نہ ہی اسے اچھا سمجھتے ہیں، تاریخ مانتے ہیں لیکن خاموشی اختیار کرتے ہیں اور ایک وہ جو اسے لعنت کا مستحق سمجھتے ہیں۔

افسوس تو ان پر ہوتا ہے جو یزید کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ اور رضی اللہ عنہ لگاتے ہیں۔ ایسوں سے جب بات کی جاتی ہے اور ان کے سامنے صحیح احادیث اور مستند تاریخی کتب سے اقتباسات پیش کئے جاتے ہیں تو بھی وہ اس حرکت سے باز نہیں آتے ہیں۔ اگر برا سمجحنا نہیں چاہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ صحیح احادیث کو جان بوجھ کر جھٹلایا جائے اور مستند تاریخی واقعات کو اپنی مرضی سے توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے۔

اگر اپنے اہلحدیث طبقہ فکر کی بات کروں تو یہاں بھی لوگ منقسم ہیں۔ ایک وہی ہیں جو دفاع کرتے ہیں، ایک خاموشی اختیار کرتے ہیں اور دفاع بھی نہیں کرتے ہیں اور ایک وہ جو کھل کر کہتے ہیں کہ ہاں، یہ احادیث ہیں، یہ تاریخ کا حصہ ہے اور ان کو جھٹلانا ممکن نہیں ہے۔ میرا شمار بھی آخر الذکر افراد میں ہوتا ہے۔

انجنیر علی مرزا کو اس تحقیقی مقالہ پر کافی لعن طعن کا سامنا رہتا ہے۔ خاص طور پر ان کی جانب سے جو یزید کا دفاع کرتے ہیں۔ ان میں سے جب بھی کسی سے بات ہوئی ہے تو ان کے دئیے گئے دلائل میں کہیں نہ کہیں جھول نظر آتا ہے۔ زیادہ تر سوال کرنے والوں کی ذات کا نشانہ بناتے ہیں اور انجنیر علی مرزا کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے۔ جب ڈھنگ کا جواب نہیں بنتا تو پھر الزامات لگانے اور فتویٰ لگانے پر اتر آتے ہیں۔ لیکن کب تک؟ یہ سب کب تک چلے گا؟ عوام میں شعور پیدا ہو رہا ہے اور لوگ خود تحقیق کرنے اور عقل استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سچ اور جھوٹ میں آرام سے فرق کر لیتے ہیں۔

یزید کے دفاع کے دلائل کے رد میں چند اہلحدیث علماء کی بھی رائے یہاں منسلک کرنا چاہوں گا۔




اس کے علاوہ چند دلائل ابن کثیر کی کتاب البداية والنهاية، تفسیر روح المعانی وغیرہ سے یہاں دیکھے جا سکتے ہیں

Yazid bin Muawiya

جو بات سچ ہے اس کا اعتراف کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ جو صحیح احادیث اور مستند تاریخی کتب کے سامنے ہوتے ہوئے بھی حق چھپاتے ہیں تو ان کی اس حرکت کو دھاندلی اور بدعنوانی کہنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ خدا ہم سب پر رحم فرمائے۔ ہم سب میں اتنی ہمت پیدا ہو کہ حق کا ساتھ دیں اور سچ بولنے کی خود میں ہمت پیدا کریں۔
 
Top