تاسف (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

جاسم محمد

محفلین
(ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے
ویب ڈیسک 20 منٹ پہلے
2144749-mushahidulllah-1613596855-617-640x480.jpg

(ن) لیگ نے مشاہداﷲ خان کو سینٹ الیکشن کے لئے نامزد کیا ہوا تھا . فوٹو : فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر تقریباً 68 سال تھی۔

(ن) لیگ کے رہنما محمد زبیر اور ترجمان مریم اورنگزیب نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مشاہداﷲ پارٹی کے سینئر اور وفادار رہنما تھے، مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کی وفات ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

(ن) لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے مشاہداﷲ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’انتہائی افسوسناک خبر سینٹر مشاہداللہ خان اس دنیا میں نہیں رہے‘‘۔
 
Top