ن لیگ کا وزیراعلی پنجاب سے ملنے والے 6 اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک منگل 10 مارچ 2020
2017853-pmlnusman-1583845570-851-640x480.jpg

پارٹی میں مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی، حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب سے ملنے والے اپنے 6 اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس پر (ن) لیگ نے اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے اراکین کی وزیراعلٰی پنجاب سے ملاقات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ میرے علم میں آیا ہے اس پر پارٹی میں مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران وفاداریاں تبدیل کرانے میں مصروف ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں پہلے ناکام ہوئی ہیں، آج الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملا ہوں، حمزہ شہباز کے ساتھ میرے اختلافات چل رہے ہیں لیکن ابھی تک مسلم لیگ (ن) میں ہوں ،اگر کوئی ایکشن لینا چاہتاہے تو لے لے، اور اگر کوئی پارٹی سے نکالنا چاہتا ہے تو نکال دے۔

نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ ہاں میں لوٹا ہوں تو ملک میں کون لوٹا نہیں، پی ٹی آئی میں سارے لوٹے ہیں، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی سب لوٹے ہیں۔
 
فرقان احمد

تحریک انصاف کے لیے ایک اور قابل فخر دن۔ 'غیر روایتی سیاست' کی ایک اور جھلک! یہ ہے نیا پاکستان! :) گریٹ!
 
اس وقت جو تحریک انصاف حکومت میں شامل اکثروزرا ہیں وہ کونسالوٹے، فصلی بٹیرے نہیں ہیں؟ :)
DitqLMUW0AEz7s-.jpg

اس کرپٹ سیاسی نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک سخت قانون پاس ہونا چاہئے کہ کسی سیاست دان کو تا حیات یاایک خاص مدت تک پارٹی بدلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یوں ہوا کا رُخ تبدیل ہونے کے باوجود یہ موقع پرست، کیرئیر سیاست دان پارٹیاں بدل کر اقتدار میں آنے والی جماعت میں نہیں جا سکیں گے :)
D-Ahe2-UW4-AAJHf-S.jpg
 
آخری تدوین:

آپ روایتی سیاست کے چمپئن بنیں یا غیر روایتی سیاست کریں۔ دوسروں کی غلطیوں پر نظر نہ رکھیں۔ اپنی اصلاح کی کوشش کریں۔ آپ نے پھر نواز شریف کی آڑ لے کر بچنے کی کوشش کی یعنی کہ شتر مرغ کی طرح گردن ریت میں چھپا لی۔ تاہم، آپ کو ایک بار پھر باور کروایا جاتا ہے کہ آپ غیر روایتی سیاست کے علمبردار ہیں اور اقتدار میں فی الوقت آپ ہیں، نواز اینڈ کمپنی نہیں۔ آپ کے اعصاب پر آخر میاں صاحب اب تک کیوں سوار ہیں؟ اس طرح تو وہ ہمیں ریلیونٹ لگنے لگ جاتے ہیں یعنی اقتدار سے باہر رہ کر بھی وہ ہی اِن ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کے اعصاب پر آخر میاں صاحب اب تک کیوں سوار ہیں؟
اس وجہ سے:
ملک میں جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے، مریم نواز
ویب ڈیسک جمعرات 12 مارچ 2020
2020092-maryamnawaz-1584015622-165-640x480.jpg

کسی سےڈرنےوالی نہیں،والدکی بیماری کی وجہ سےخاموش تھی، رہنما ن لیگ فوٹو:فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی نے آگے آکر کردار اداکرنے کو کہا تو پیچھے نہیں پائیں گے۔

مریم نواز اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچیں اور انہیں نیب کیس میں رہائی پر مبارک باد دی۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر اور سینیٹر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے طویل جیل کاٹی اور بہادری کے ساتھ پارٹی کے کھڑے رہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ملکی حالات سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے پوچھا کہ کیا مجھے دکھایا جائے گا، مجھ سے زیادہ زنجیروں میں میڈیا جکڑا ہوا ہے، میڈیا پر میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں، کسی سےڈرنےوالی نہیں،والدکی بیماری کی وجہ سےخاموش تھی۔

مریم نواز نے اپنے لندن پہنچنے تک نواز شریف کے علاج نہ کروانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی دل کی شریان 80 فیصد بند ہے، میرا بھی دل کرتاہے ایسے وقت والد کے پاس ہوں، لندن جانے کی اجازت مل گئی تو ٹھیک ہے، اجازت نہ ملی تو نواز شریف سے کہوں گی کہ جلداز جلد علاج کروائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈرا دھمکا کر روک سکتا ہے، تو وہ جان لے کہ سویلین بالادستی کے لئے میراعزم اور مضبوط ہوا ہے، میں پارٹی کے ڈسپلن پر چل رہی ہوں، جب پارٹی نے کہا کہ مجھےآگے آکرکردار ادا کرنا چاہیےتو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے، ملک میں جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے۔
---

فوجی اسٹیبلشمنٹ کسی بھی وقت ن لیگ سے اپنے معاملات سیٹ کرکے ان کی اقتدار میں واپسی کا سامان پیدا کر سکتی ہے۔ اور یہ قومی سانحہ ہم یوتھئے کسی صورت سرزد ہونے نہیں دیں گے۔
 
یعنی کہ اب رسمی بیانات بھی نہ دیں۔
 
Top