نیٹ نامہ

کمپیوٹر پر تربیتی مضامین

سرچ کے ذریعے کمپیوٹر کے مختلف گوشوں پر مفت تدریسی مضامین حاصل کیجیے۔ ویب ڈیویلمنٹ ، پروگرامنگ ، جاوا، لینکس ، ایکس ایم ایل، ڈاٹ نیٹ ، اے پلس ، ونڈوز اور ان گنت موضوعات پر زپ کئے گئے مضامین ( غالبا ورڈ فارمیٹ ) میں موجود ہے۔
پروگرامر اور ڈیویلپر حضرات کیلئے یہ ویب سائٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔ مگر مبتدی حضرات کیلئے زیادہ معاون نہیں ہے۔ آپ مفت نیوز لیٹر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ کمپیوٹر پر بہترین اور مفت تدریسی مواد کے لیے ضرور اس سائٹ کو آزمائیں۔

www.intelligentedu.com/cat1.hmtl

کمپیوٹر کے خفیہ راز

ایوری تھنگ کمپیوٹر کے نام سے اس ویب سائٹ پر ایک صاحب اپنی کتاب فروخت کرہے ہیں لیکن یہاں مفت میں بہت سی ٹپس اور ٹربل شوٹنگ گائیڈ بھی موجود ہے۔ مثلا نیٹ ورکنگ ، کمپیوٹر کی خریداری ،سافٹ وئیر اور پی سی اسٹارٹ اپ ٹربل شوٹنگ ، ہارڈ وئیر گائیڈ ، بوٹ ایبل ڈسک کی تیاری اور میک کمپیوٹر پر تھوڑی بہت معلومات موجود ہیں۔ اس مختصر سی ویب سائٹ پر ٹربل شوٹنگ پر لنکس اور ویب سائٹ کا خاصا ذخیرہ موجود ہے۔

www.everythingcomputers.com/index.html


تکنیکی معاونت بالکل مفت

کمپیوٹر کے لیے ایک مفت مددگار ویب سائٹ ۔ یہاں سے آپ کو مفت ڈاؤن لوڈز ، ٹربل شوٹنگ کی بہترین ویب سائٹس ، ٹپس کے بہترین ویب پتے اور بہت کچھ مل جائے گا۔ آپ اپنا ای میل ایڈریس دینے کے بعد ٤٦ بہترین مفت یوٹیلیٹیز بھی حاصل کرسکتے ہیں جن کی تفصیل تو رجسٹریشن کے بعد ہی ملے گی۔
سیکوریٹی ، اسپیم ، وائرس ، انسٹالیشن ، کسٹمائزیشن ، جعلی ای میل کی شناخت ، مانیٹر کی مرمت اور دیگر سینکڑوں مسائل پر معلومات یہاں موجود ہیں۔ یہ سارے مضامین گائیڈ کی صورت میں رکھے ہیں اور ہر ہفتہ ان میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

www.techsupportalert.com/index.html


قرآن عظیم کے سائنسی اشارے

یہ ایک مختصر سا مقالہ ہے جو اصل تحریر تو ڈاکٹر مورس بوکائے کی ہے لیکن اس میں اضافہ جات اور ادارت ابو امینہ بلال فلپس نے کی ہے۔ مضمون میں قرآن مجید کی حقانیت ، تخلیق کائنات ، تسخیر خلاء ، ارضیات ، حیاتیات ، بچے کی پیدائش ، بائبل اور قرآن کا موازنہ اور دیگر موضوعات پر نکات پیش کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں قرآن اور جدید سائنس کے ان گنت پہلوؤں پر بھی لنکس موجود ہیں۔

www.whyislam.org/877/modern_science/quran_science.asp


الکیمیا اور اسلامی سائنس

مصر میں سائنسی ثقافتی مرکز کے سربراہ اور کیمیا کے پروفیسر حامد عبدالرحیم نے یہ ویب سائٹ بنائی ہے۔ اگرچہ مروجہ معیارات کے تحت تو نہیں بنائی گئی لیکن اس پر اسلامی عہد میں کیمیا ، معدنیات ،حیاتیات ، طب اور تاریخ پر بہت سی معلومات موجود ہیں۔ ویب سائت جارج سارٹن کی مشہور کتاب “مقدمہ تاریخ سائنس“ کا خلاصہ بھی موجود ہے ۔ الکیمیا پر سینکڑوں کتابوں کے نام اور مسلمان کیمیا دانوں کے نقشے اور ایجادات کی سینکڑوں تصاویر بھی موجود ہیں۔ ویب سائٹس پر زیادہ تر معلومات کیمیا اور الکیمیا پر ہی مومجود ہے مگر یونانی اور مصری تہذیبوں کے کام کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

www.levity.com/alchemy/islam.html

اسلامی عہد میں سائنس اور ٹیکنالوجی
یہ ویب سائٹ اسلامی تہذیب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کے کمیشن نے تیار کی ہے۔ کمیشن کا کام اسلامی تاریخ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا جائزہ لینا اور اس پر تحقیق کرنا ہے ۔ اس کے لیے کانفرنس ، سیمینار ، سمپوزیا منعقد کرائے جاتے ہیں۔ کمیشن وقتا فوقتا ایک نیوز لیٹر بھی شائع کرتا ہے جو یہاں سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
یہ ویب سائٹ اس لیے مفید ہے کہ یہاں اپ کو بہت سے مضامین اور زبردست لنکس مل جائیں گے جو بطور خاس سائنس ، تہذیب ، فلسفہ اور ٹیکنالوجی کے متعلق ہیں۔

www.ou.edu/islamsci/
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست محب۔ ویسے اگر ان موضوعات کے لیے الگ الگ پوسٹس کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ بہرحال ایسے بھی ٹھیک ہے۔
 
ہاں میرے ذہن میں آیا تھا پھر میں نے سوچا ذرا 30، 40 سائٹس ہو جائیں تو اکھٹے فرمائش کروں گا کہ ذیلی فورم بنا دو :)

یار نبیل میں چکرا گیا ہوں مگر تمہاری اردو ایڈیٹر والی پوسٹ نہیں مل رہی :oops: وہ مجھے میل کردو ساری اور ایک دفعہ اس پوسٹ پر ایک اور پوسٹ کر کے اسے رواں کر دو :lol:
 

دوست

محفلین
سائنسی عہد کے گمشدہ ہزار سال اگر تلاشنے ہوں تو یہ ویب سائٹ آپ کے لیے بہت معاون ہوسکتی ہے۔اگر اپنے مسلمان ہونے پر فخر محسوس کرنا ہوتو بھی یہ ویب سائٹ آپ کا سر فخر سے بلند کردے گی۔مسلمانوں نے اس وقت کیا کیا کارنامے سرانجام دیے جب اہل مغرب کلیسا اور جاگیرداروں کے پنجوں میں سسک رہے تھے یہ سب جاننے کے لیے
www.1001inventions.org
مسلمانوں کے تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے کی اسی سلسلے کی ایک اور کوشش۔اسے بھی ضرور ٹرائی کیجیے گا۔
www.muslimheritage.com
 
تعلیمی مددگار

تعلیم و تدریس کے لیے مختص ایک نہایت زبردست ویب سائٹ جو چار مختلف انداز سے مدد کرتی ہے۔ اول مختلف مضامین بالکل مفت میں موجود ہیں ، دوم تدریسی ویب سائٹس موجود ہیں ، سوم مسائل پر گفتگو کے لیے فورم موجود ہے اور چہارم مدد کے لیے مختلف ماہرین سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ طالب علموں ، مصروف اساتذہ اور عام افراد بھی اس ویب سائٹ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ مکمل ڈیٹا بیس کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر بھی بہت کچھ موجود ہے۔ 2003 کے لیے ڈائمنڈ ایوارڈ یافتہ یہ ویب سائٹ‌ ضرور دیکھیے۔

www.out2teach.com
 
ماہرین فن

فنون ، خریداری ، باغبانی ، سائنس حتی کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے لیے ماہرین کا ایک عظیم پورٹل جہاں ہر الجھن کی سلجھن فورا مل جاتی ہے ۔ اس ویب سائٹ سے بلا معاوضہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ تمام شعبہ جات کی نہایت عمدہ درجہ بندی کی گئی ہے۔

www.alltheexperts.com
 
Top