محمداحمد
لائبریرین
اپریل 2023 میں حقوق الناس فاؤنڈیشن کے تحت ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بہت سے ایسے لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے دینِ اسلام کو قبول کیا اور اپنی باقی ماندہ زندگی کو اسلام کے خطوط پر گزارنے کو پسند کیا۔
مملکتِ خداداد میں ایک ایسا طبقہ بھی پایا جاتا ہے جو عوام الناس کو یہ باور کروانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ یہاں پاکستان میں لوگوں کو زبردستی مسلمان کیا جاتا ہے۔
حالانکہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے، ایک آدھ استثنائی واقعہ البتہ ضرور ہو سکتا ہے۔ تاہم نہ تو اسلام کی فطرت ایسی ہے کہ وہ کسی شخص کی مرضی کے بغیر اُس کی زندگی میں داخل ہو سکے اور نہ ہی اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کسی شخص کو بالجبر مسلمان کیا جائے۔
نیو مسلم کانفرنس کی ویڈیو یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ نو مسلم لوگوں کے احوال اُن کی اپنی زبان سن کر آپ کو یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ اسلام کی سچی تصویر اگر کسی حق کے متلاشی شخص کو پیش کی جائے تو وہ اسے قبول کرنے میں دیر نہیں کرتا۔