نیند نے غم بنا تقصیر دیا ۔۔۔۔۔ برائے اصلاح و تنقید

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم
ایک بار پھر حاضر ہوا ہوں
امید ہے گوارا فرمائیں گے


خواب آنکھوں کو بے تعبیر دیا
نیند نے غم بنا تقصیر دیا

یاد تعذیب ِمحبت ہی رہی
درد الفت نے بے تفسیر دیا

شوق ِمنزل دیا قدرت نے مگر
ساتھ راہی کو پا زنجیر دیا

دل کو حاصل ہوا آرام نہیں
عشق نے روگ بے تدبیر دیا

چاند کو شب نے اسیری میں لیا
داغ بندی کا بے تعزیر دیا

میں نے مخمور خلاصی کے لئے
اپنا ہی سر تلے شمشیر دیا


الف عین
محمد یعقوب آسی
محمد اسامہ سَرسَری
مزمل شیخ بسمل
محمد وارث
 
استاد جی خاکسار سے نادانستگی میں جو بھی خطا ہوئی ہے اس پر معذرت ،،،،،
امید ہے رہنمائی فرمائیں گے
اللہ رحم کرے، آپ سے کوئی خطا نہیں ہوئی۔
میں آپ کی اس کاوش کے اوزان کو بھی نہیں پا سکا اور نہ لفظیات کو۔ شاید یہ جدید تر لہجے کی حامل تحریر ہے، جو مجھ جیسے روایت پسند کی رسائی میں نہیں آ رہی۔ نئے عہد کے دوست گفتگو کریں، یقیناً مفید ہو گی۔
 

loneliness4ever

محفلین
اللہ رحم کرے، آپ سے کوئی خطا نہیں ہوئی۔
میں آپ کی اس کاوش کے اوزان کو بھی نہیں پا سکا اور نہ لفظیات کو۔ شاید یہ جدید تر لہجے کی حامل تحریر ہے، جو مجھ جیسے روایت پسند کی رسائی میں نہیں آ رہی۔ نئے عہد کے دوست گفتگو کریں، یقیناً مفید ہو گی۔


محترم استاد،
خطا تو اس نامعقول سے ہو ہی گئی ہے کہ جو لکھا ادھورا لکھ کر یہاں چسپاں کر دیا
مکمل نہیں لکھا اس لئے آپکو زحمت ہوئی ، جس کی معذرت اور ان شاءاللہ آئندہ خیال
رکھوں گا کہ بہتر سے بہتر انداز میں یہاں لڑی لگائوں ۔۔۔۔

محترم استاد عرصہ پہلے یہ جملہ لب پر آ گیا تھا

مسافر کو پا زنجیر دیا

اب کوشش کی کہ اس کی بحر نکال لوں اور اس پر کچھ کوشش کروں
اور کوشش کرتے کرتے بالا جملہ تبدیل ہوگیا اس سے

ساتھ راہی کو پا زنجیر دیا

اور یوں بحر کچھ اس طرح ہو گئی

فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن

خاکسار اگلی بار ایسی حماقت سے دامن بچھائے گا اور مکمل معلومات کیساتھ
اپنی کوشش یہاں چسپاں کرے گا
امید کرتا ہوں محترم استاد اس نامعقول کی خطا نظر انداز فرمائیں گے

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپکو ۔۔۔۔ آمین
فقیر
س ن مخمور
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو میں سمجھ گیا ہوں کہ بحر فاعلاتن فعلاتن فعلن ہے۔ لیکن ہر دوسرے مصرع میں ’بے‘ کو محض ب تقطیع کرنا اور ’ے‘ گرا دینا درست نہیں، بس یہ مصرع درسرت ہے
نیند نے غم بنا تقصیر دیا
 

loneliness4ever

محفلین
یہ تو میں سمجھ گیا ہوں کہ بحر فاعلاتن فعلاتن فعلن ہے۔ لیکن ہر دوسرے مصرع میں ’بے‘ کو محض ب تقطیع کرنا اور ’ے‘ گرا دینا درست نہیں، بس یہ مصرع درسرت ہے
نیند نے غم بنا تقصیر دیا


محترم استاد آپکی آمد اور رہنمائی پر ممنون و مسرور ہوں
جی کچھ بدلائو کی کوشش کرکے حاضری لگائو گا اس دھاگے میں
امید ہے آپ رہنمائی فرمائیں گے ۔۔۔۔

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپکو ۔۔۔۔۔ آمین
 

loneliness4ever

محفلین
خاکسار تمام اساتذہ کا شکرگزار ہے

جناب میری کم علمی مجھے سفر آگے کرنے سے روکتی ہے
مگر آپ محترم استادوں کا گر ساتھ نصیب رہا تو یہ فقیر شعر
کہے نہ کہے شعر پڑھنے، اور سمجھنے کے ضرور قابل ہو جائے گا

امید کرتا ہوں عطا کا سلسلہ مستقل رہے گا
اللہ آباد و بے مثال رکھے آپ تمام کو ۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
Top