نیلم شہزادی : میں جب بھی روتی ہوں بابا

حیرانی ہے ، کھول آنکھ زمیں دیکھ فضا دیکھ
باہر دیکھیں کیسا موسم ہے
جی موسم بڑا سہانا ہے ابھی بیگم سے کہہ رہا تھا چلو پیدل فیصل مسجد چلتے ہیں۔ :LOL:

اگر آپ لوگ آنا چاہیں تو پھر آپ کے ساتھ بنا لیتے ہیں پروگرام، دراصل میرا کچھ فوٹو گرافی کو موڈ ہو رہا ہے۔ اس لیے کسی پہاڑی پہ چڑھنے کو دل کر رہا ہے۔
 
بیٹی
مجھے اتنا پیار نہ دو بابا​
کل جانا مجھے نصیب نہ ہو​
یہ جو ماتھا چوما کرتے ہو​
کل اس پہ شکن عجیب نہ ہو​
میں جب بھی روتی ہوں بابا​
تم آنسو پونچھا کرتے ہو​
مجھے اتنی دور نہ چھوڑ آنا​
میں دور ہوں اور تم قریب نہ ہو​
میرے ناز اٹھاتے ہو بابا​
میرے لاڈ اٹھاتے ہو بابا میری چھوٹ چھوٹی خواہش پہ​
تم جان لٹاتے ہو بابا​
کل ایسا نہ ہو اک نگری مین​
میں تنہا تم کو یاد کروں​
اور رو رو کے فریاد کروں​
اے اللہ میرے بابا سا​
کوئی پیار جتاے والا ہو میرے ناز اٹھانے والا ہو​
میرے بابا مجھ سے عہد کرو​
تم مجھے چھپا کے رکھوگے​
دنیا کی ظالم نظروں سے​
تم مجھے بچا کے رکھوگے​
بابا
ہر دم ایسا کب ہو پاتا ہے​
جو سوچ رہی ہو میری لاڈو تم​
وہ سب تو بس اک مایہ ہے​
کوئی باپ اپنی بیٹی​
کب جانے سے روک پایا ہے​
سچ کہتے ہیں دنیا والے​
بیٹی تو دھن پرایا ہے​
گھر گھر کی یہی کہانی ہے​
دنیا کی ریت پرانی ہے​
ہر باپ نبھاتا آیا ہے​
تیرے بابا کو بھی نبھانی ہے​
دنیا کی یہ رسم پرانی ہے​

نیلم شہزادی
اس کا پہلا حصہ ایک دو سال پہلے فیس بک کی ایک دوست نے مجھ سے شئیر کیا تھا۔ اگر یہ نیلم شہزادی فرسٹ ائیر کی ہیں تو اتنی ایک دو سال پہلے تو انہوں نے میٹرک کیا ہوگا۔
 

نیلم

محفلین
اپنا نام دیکھ کے تو میں حیران ہوئی تھوڑی سی کے یہ میرا نام کیوں لکھا ہے کیونکہ میرا بھی پورا نام یہ ہی ہے :)
بہت خوبصورت نظم ہے یہ انکل میں نے بھی کافی عرصہ پہلے شئیر کی تھی یہاں :)
 

سید زبیر

محفلین
ی
اپنا نام دیکھ کے تو میں حیران ہوئی تھوڑی سی کے یہ میرا نام کیوں لکھا ہے کیونکہ میرا بھی پورا نام یہ ہی ہے :)
بہت خوبصورت نظم ہے یہ انکل میں نے بھی کافی عرصہ پہلے شئیر کی تھی یہاں :)
یہ میں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے میگزین میں پڑھی تھی ۔ پسند آئی تو شئیر کردی
 
امجد میانداد کو اطلاع کردی ہے وہ آفس میں ہیں وہ رابطہ کریں گے ۔ الف نظامی آج دفتر نہیں آئے
کون سے امجد میانداد کو اطلاع کی ہے جناب :)؟؟؟؟
میں تو آج آفس گیا ہی نہیں بتایا تھا آپ کو طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔؟؟؟
 

سید زبیر

محفلین
کون سے امجد میانداد کو اطلاع کی ہے جناب :)؟؟؟؟
میں تو آج آفس گیا ہی نہیں بتایا تھا آپ کو طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔؟؟؟

سوری ، امجد راجہ لکھنا چاہ رہا تھا ، آپ اگر ہمت کریں آسکیں تو ضرور یونیورسٹی آجائیں ، طبیعت بہل جائے گی
 
Top