نیشنل بینک کی نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا جرمانہ!!!!

سیما علی

لائبریرین

نیشنل بینک کی نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا جرمانہ
نیشنل بینک کی نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا جرمانہ


کراچی: نیشنل بینک کی نیویارک برانچ پر ریگولیٹرز نے مجموعی طور پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔
نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، نیویارک فیڈ اور نیویارک کے ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کے ساتھ معاہدہ طے ہوا ہے۔
اس معاہدے میں نیشنل بینک کی نیو یارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کی ادئیگی شامل ہے جبکہ جرمانہ ماضی کی کمپلائس پروگرام میں کوتاہیوں اور کمپلائس بڑھانے میں تاخیر کے سبب عائد کیا گیا ہے۔
نینشل بینک آف پاکستان کا موقف ہے کہ تحقیقات کے دوران غیرقانونی یا جان بوجھ کر کی گئی کوتاہی کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔
بینک مئی 2020 سے نیویارک برانچ میں نئی مینجمنٹ کے ساتھ کام کررہی ہے اور اس دوران کمپلائس پروگرام بہتر بنایا گیا ہے۔
نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ ان مثبت تبدیلیوں کو امریکی ریگولیٹر نے بھی دیکھا ہے جبکہ نیشنل بینک کی نیویارک برانچ ریگولیٹر کی توقعات کو پورا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top