نیا سال اقتصادی استحکام کا سال ہوگا جس میں عوام خوشخبریاں سنیں گے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
نیا سال اقتصادی استحکام کا سال ہوگا جس میں عوام خوشخبریاں سنیں گے، وزیراعظم
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
نئے سال میں اہم حکومتی منصوبے شروع ہوں گے، وزیراعظم ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال 2020 عوام کا سال ہو گا اور نئے سال میں حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال، سال2019 میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال اور آنے والے سال میں عوامی مسائل سے متعلقہ قانون سازی اور گزشتہ سال کی کامیابیوں کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملا ہے، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، معاشی ٹیم کی جدوجہد اور محنت سے اقتصادی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کا اعتراف ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود ہے، نیا سال ملکی ترقی و اقتصادی استحکام کا سال ہوگا، آئندہ سال میں حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ جہاں معاشی استحکام کا عمل مزید مستحکم ہو وہاں اس استحکام کے ثمرات عام آدمی تک میسر آئیں اور ان کی زندگیوں میں بہتری واقع ہو، سال 2020عوام کا سال ہے جس میں عوام خوشخبریاں سنیں گے، عوامی مفادات اور عوام سے متعلق مسائل کے حل کرنے اور اس سلسلے میں قانون سازی پر بھرپور توجہ دی جائے اہم حکومتی منصوبے نئے سال میں شروع ہوں گے اور نئے سال میں حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کیا ہے، کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا بنیادی جزو ہے، کرپٹ عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے اور کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
'حریم زادوں' کا گرو نئے لولی پاپ کی نوید دیتے ہوئے۔

ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، حریم شاہ
ویب ڈیسک منگل 31 دسمبر 2019
1935500-hareemshahinpmhouse-1577780260-816-640x480.jpg

ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں،حریم شاہ فوٹوفائل

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ چند ماہ میں پاکستانی سیاست اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ پہلے دفتر خارجہ اور پھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ لائیو ویڈیو کال کی ویڈیو نے پاکستانی میڈیا پر پلچل مچادی ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ویڈیوزپر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے۔ مجھ سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں، میری ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے ان ہی لوگوں سے پوچھیں۔ حریم شاہ نے کہا ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ کسی مرد کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں تاہم آدمی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ (فوٹوشاپ) کی جارہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
قارئین کرام، حاضرین و ناظرین اس سال کی سب سے پہلی خوشخبری سب سے پہلے ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ :dancing:


جب ڈالر 4 سال 104 پہ رکھ کر درآمداد 60 ارب ڈالر تک لے گئے تھے تب مستقبل میں ہونے والی مہنگائی کا خیال کیوں نہیں آیا؟
2020-01-02-9-32-39.jpg

مہنگائی ہوگی تو درآمداد کم ہوگی اور ن لیگ کا چھوڑا گیا ریکارڈ خسارہ کم ہوگا۔
 
Top