نہ تلملائے ہوئے ہیں نہ سٹپٹائے ہوئے

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اصل میں شاہد شہنواز بھائی جرم کے شاہد بھی خود ہی ہیں اور پھر شاہ کے نوازے ہوئے ہیں، اس لیے اعتراف جرم آسانی سے کرکے مزید داد ہی وصول کریں گے۔ :)
۔
دل چسپ! ویسے شاہ نواز تو شاہوں کو نوازنے والا ہوا :۔ دل نواز، نظر نواز، نے نواز، غریب نواز، بندہ نواز؛ وغیرہ۔
’’رب نواز‘‘، ’’حق نواز‘‘ پر مت جائیے گا کہ وہ ’’غلوط العوام‘‘ ہیں۔

میرے خیال میں درست مطلب ’’شاہوں کو نوازنے والا ‘‘ہے، کچھ لوگوں نے مجھے یہ بھی کہا کہ "شاہنواز " غلط ہے اور "شہنواز" درست، حالانکہ یہ ایک ہی بات کے دو پہلو ہیں۔ اوپر کے اقتباس میں محمد اسامہ سرسری بھی یہی کہنا چاہتے ہیں شاید کہ شہنواز درست ہے، شاہنواز غلط۔

وکیل کوئی تگڑا کیجئے گا، بلکہ اعتراف سے پہلے ہی وکالت نامہ مکمل کر لیجئے۔

یہ نام 2003ء میں جب انٹرمیڈیٹ کرکے فارغ ہوا تھا، اس وقت کا رکھا ہوا ہے۔ کوئی بہتر نام آپ مناسب سمجھیں تو بتائیے گا، لیکن اس سے پہلے آپ کا یہ کتاب دیکھنا ضروری ہے اور اس سے بھی پہلے میرا کتاب مکمل کرنا۔
 
علامہ صاحب کی فارسی بہت بہتر ہے، تاہم میرے نزدیک ’’شاہ نواز‘‘ لکھیں یا ’’شہ نواز‘‘، اور ملا کے لکھیں یا الگ الگ، (شاہ نواز، شاہنواز، شہ نواز، شہنواز) ان میں کوئی معنوی فرق واقع نہیں ہوتا۔ مثالیں میں پہلے دے چکا۔
اور یہاں بات نام بدلنے کی ہو بھی نہیں رہی۔ یوں ہی بات سے بات چل نکلی تھی، سو عرض کر دیا۔
 
۔
میرے خیال میں درست مطلب ’’شاہوں کو نوازنے والا ‘‘ہے، کچھ لوگوں نے مجھے یہ بھی کہا کہ "شاہنواز " غلط ہے اور "شہنواز" درست، حالانکہ یہ ایک ہی بات کے دو پہلو ہیں۔ اوپر کے اقتباس میں محمد اسامہ سرسری بھی یہی کہنا چاہتے ہیں شاید کہ شہنواز درست ہے، شاہنواز غلط۔
۔۔۔

Top