نہیں جاوں گا

اب پیپلز پارٹی کو صدر کا ساتھ نہیں دینا چاہیے مگر لگتا ہے کچھ خفیہ ہاتھ ہیں جو پس پردہ کارفرما ہیں، صدر صاحب بقول میاں محمد نواز شریف ایک کمرے تک محدود ہیں مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ جناب زرداری صاحب کب ہمت کرتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
زرداری تو بچ گیا بھلا ہو بی بی کا جس نے مشرف سے ڈیل کر کے زرداری کی جیل سے جان چھڑوائی۔۔سارے مقدمے ججز سو کام چھوڑ کے روز کا روز معاف کرتے چلے گئے اب باقی نا اہل ہیئں‌تو کیا ہوا ایک زرداری جو اہل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
خرم

محفلین
نجانے میرے دل کو کیا ہوگیا
ابھی تو یہیں تھا ابھی کھو گیا

فلم میں تو شاہ رخ اور کاجل کے ساتھ یہ واردات ہوئی تھی، ہماری قوم کی اجتماعی عقل کے ساتھ یہ واردات ہوئی ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ مشرف کی بی بی مرحومہ سے ڈیل کس نے کروائی؟ شریفے واپس پاکستان کس کے کہنے پر آئے؟ موجودہ سیٹ اپ کا سب سے بڑا سپانسر کون ہے؟ اور پھر باتیں کی جاتی ہیں قانون کی سربلندی کی۔ کانٹے بو کر گلاب چُننے کی خواہش رکھتے ہیں‌آپ لوگ۔ آپکو تو یہ تک معلوم نہیں کہ آپ لوگ جینا چاہتے ہیں یا مرنا اور باتیں کئے جاتے ہیں دھڑا دھڑ۔ مشرف، زرداری، گیلانی، نواز وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ سب ایک ہیں ما سوائے مشرف اور نواز کے کہ نوازشریف مشرف کے خون کا پیاسا ہے اور موقع لگنے پر اس کا خون پی بھی جائے گا۔ پاکستان کی محبت میں نہیں، ذاتی بغض کی وجہ سے اور اسی وجہ سے اس نے اقتدار میں نہیں آنا۔ شہباز کو اس لئے اجازت مل گئی کہ وہ کم متشدد ہے اور جس دن اس نے مشرف کی مخالفت کی (حقیقی، بیان بازی سے باہر نکل کر) اس دن اس کی بھی چھٹی۔ اور زرداری صاحب تو ڈیل کر کے گئے اور ڈیل کر کے آئے ہیں۔ کس برتے پر لوگ مشرف کو باہر نکالنے کی بات کرتے ہیں؟ مشرف صرف اس وقت باہر جائے گا جب اللہ چاہے گا کہ جن جرائم کو بنیاد بنا کر آپ مشرف کو نکالنا چاہتے ہیں، آپ کے سیاسی لیڈروں میں سے کوئی بھی ایک ایسا بندہ نہیں جو ان جرائم میں ملوث نہ رہا ہو۔ ابھی دیکھ لیجئے، ہمت بھائی مرتے مر جائیں گے پی پی کی حکومت کی اور پی پی کی کوئی برائی نہیں مانیں گے۔ اسی طرح نواز شریف کے مداح نوازشریف کو معصومین میں شامل سمجھتے ہیں۔ جب قوم کا چلن یہ ہو تو کوئی انصاف پسند شخص آ ہی نہیں سکتا اور نہ ہی اس کی توقع رکھنی چاہئے۔ جب تک آپ کے رہنما زرداری، چوہدری، قاضی، شریف اور ایسے لوگ ہیں آپ مشرف اور اس جیسوں پر ہی گزارا کریں کہ کانٹوں کے کھیت میں کانٹے ہی اگتے ہیں۔
 
خرم بھائی جذباتی ہوگئے۔ آصل میں بات یہ ہے کہ نہ زرداری صاحب، نہ قاضی ، نہ شریف نہ ہی چوہدری یا کوئی اور مشرف کو لے کر ایا۔ جو لے کر ایا وہ فوج ہے۔ اصل مسئلہ فوج ہے۔ سیاست دان تو جلد یا بدیر ٹھیک ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے احتساب کے لیے انتخابات ہیں۔ مانا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوتی ہے مگر کب تلک؟ کچھ ہی مرتبہ کے انتخابات کے بعد معاملہ سدھرنے کی طرف چلاجائے گا۔ جب تلک فوج مداخلت کرتی رہے گی مشرف حکمران رہیں گے۔
 
اب پیپلز پارٹی کو صدر کا ساتھ نہیں دینا چاہیے مگر لگتا ہے کچھ خفیہ ہاتھ ہیں جو پس پردہ کارفرما ہیں، صدر صاحب بقول میاں محمد نواز شریف ایک کمرے تک محدود ہیں مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ جناب زرداری صاحب کب ہمت کرتے ہیں۔
ان شاءاللہ جلد ہی۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ "ہمت مرداں مدد خدا"
دعا کیجیے
 
زرداری تو بچ گیا بھلا ہو بی بی کا جس نے مشرف سے ڈیل کر کے زرداری کی جیل سے جان چھڑوائی۔۔سارے مقدمے ججز سو کام چھوڑ کے روز کا روز معاف کرتے چلے گئے اب باقی نا اہل ہیئں‌تو کیا ہوا ایک زرداری جو اہل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔
عجیب لوگ ہیں۔ عدالت عدلیہ کرتے ہیں‌اور عدالت کے فیصلے کو نہیں مانتے۔ بھری عدالت میں‌ججز نے کہا ہے کہ نااہل ہے۔ اب کیا کیجیے؟
 
خرم

محفلین
ہمت بھائی جب آپ ان فوجی حکمرانوں سے ڈیل کرتے ہیں، ان کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معاملات طے کرتے ہیں تو آپ اس تمام عمل میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ باقی جہاں تک فوج کی بات ہے تو فوج کو مداخلت کا راستہ ہمارے سیاستدان ہی دکھاتے ہیں۔ ان کے ترلے کرتے ہیں جب جاجاکے تو پھر آتی ہے فوج وگرنہ دنیا کی کسی فوج میں اتنی ہمت نہیں کہ اپنے ہی عوام کے ساتھ ٹکر لے۔ اور بدعنوانی کی جہاں تک بات ہے تو اس حمام میں سارے ہی ننگے ہیں اس لئے مشرف کو کوئی اصولوں کی وجہ سے نہیں اتار سکتا، ہاں جب بھی اتارا گیا بے فائدہ ہونے کی وجہ سے اتارا جائے گا۔ ویسے بھی اگر مشرف نکل گیا تو پھر پی پی کی حکومت کو سب سے بڑا خطرہ کس سے ہوگا؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی۔
 
خرم

محفلین
ہمت بھائی اس نے کہا ہے کہ مشرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔ لہٰذا اس کے جانے کی باتیں چھوڑو اور اپنے مسائل حل کرو۔ لہٰذا عام زبان میں سمجھایا ہے سب کو کہ مشرف کے خلاف باتیں بند کرو اور اپنی اپنی ڈیوٹی کرو۔:)
 
Top