نہلے پہ دہلا

“ایک عورت اپنی دلی مراد کے حصول کیلئے ایک پیر صاحب کے آستانے پر حاضر ھوئی، پیر صاحب نے مسئلہ سننے کے بعد فرمایا: محترمہ! یہ کام بہت مشکل ھے مجھے اس کیلئے سخت محنت اور کٹھن چلہ کشی کرنی پڑیگی اور ساتھ ھی مجھے کچھ رقم بھی درکار ھوگی، عورت: پیر صاحب! کتنی رقم درکار ھوگی؟ پیر صاحب: کوئی زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ھے، بس جو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام گزرے ھیں، ان میں سے ھر ایک کے نام کا ایک ایک روپیہ چاہیے ھوگا، عورت بھی پیر صاحب کی طرح پہنچی ھوئی تھی، جھٹ سے بولی : کوئی بات نہیں پیر صاحب، آپ بصد احترام ھر نبی کا نام پکارتے جائیں، میں ھر نبی کا نام سنکر ایک ایک روپیہ پیش کرتی جاؤں گی..”*

*پیر صاحب ابھی تک بے ھوش پڑے ھیں..*
 
Top