نگارشات قلم نا تمام

عنوان سے دھوکہ نہ کھائیں ، یہ دھاگہ میں نے خصوصا اپنے لیے اور اپنے ان لکھے اور خواہش پذیر عنوانات جمع کرنے کے لیے کھولا ہے تاکہ یہاں میں کم سے کم ایک آدھ صفحہ لکھ سکوں جس پر مجھے بھی یاد رہے اور وقت ملے تو اس پر ایک چھوٹی سی پوسٹ بھی کر لوں۔
 
میں لکھنا چاہتا ہوں وحیدہ شاہ اور اس کے تھپڑ پر۔

اس میں خصوصی تذکرہ چاہتا ہوں عاصمہ جہانگیر کا اور ہر وقت عورتوں کے حقوق کی علمبردار این جی اوز کا جنہیں اس وقت سانپ سونگھا ہوا ہے حالانکہ میڈیا نے اس مسئلہ کو بہت اٹھایا ہوا ہے اور بہت ٹھیک اٹھایا ہوا ہے۔
 
کل ایک سکھ سے ملاقات کا احوال جسے پنجابی نہیں آتی تھی اور وہ مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ پنجابی کیسے سیکھوں اور بہتر کروں۔
 
شمشاد

لائبریرین

لیکن ہو گا کچھ بھی نہیں اور وحیدہ شاہ کا بھی کوئی کچھ نہیں بگاڑ پائے گا بھلے ہی میڈیا جو کچھ مرضی کرتا رہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب یہ پاکستان ہے، یہاں پر ایسی باتوں کا کوئی اثر نہیں لیتا۔ اس سے زیادہ بھی وحیدہ شاہ کے ساتھ میڈیا والے کر لیتے، تب بھی اسے یا اس کی پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔

پنجابی کی ایک مثال ہے "شرم آنے جانے والی چیز ہے، بندہ ٹھیٹ ہونا چائیدا اے" تو یہ سب اس پر پورے اترتے ہیں۔

زرداری کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
گیلانی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
وزیر ریلوے کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
وزیر بجلی پانی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
وغیرہ وغیرہ

آج تک کسی نے استغفٰی دیا، آج تک کسی کو کوئی شرم آئی، نہیں ناں تو آئندہ بھی یہی کچھ ہو گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کل ایک سکھ سے ملاقات کا احوال جسے پنجابی نہیں آتی تھی اور وہ مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ پنجابی کیسے سیکھوں اور بہتر کروں۔

یہ تو عجب بات ہوئی محب، بقول اقبال

خضر کیونکر بتائے، کیا بتائے
اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے

دلچسپ روداد ہوگی یہ، ضرور لکھنا :)
 
شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے جب سردار جی ساری عمر امریکہ میں رہیں گے تو انہیں پنجابی کیسے آئے گی۔
 
یہ تو عجب بات ہوئی محب، بقول اقبال

خضر کیونکر بتائے، کیا بتائے
اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے

دلچسپ روداد ہوگی یہ، ضرور لکھنا :)

مجھے اس کے ستائشی جملے اب بھی یاد ہیں۔ اسی بہانے اس نے انگریزی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بہت اچھی انگریزی ہے تمہاری ، کہاں سے سیکھی ( ہسپانوی اور چینی ، جاپانی، کورین کی انگریزی سننے کے بعد کوئی ذرا سی صاف انگریزی بھی بولے تو لوگ بہت سراہتے ہیں )

میں نے اسے پنجابی کی تاریخ اور لہجوں کے بارے میں بھی بتایا ( اس بارے میں جہانزیب کا مشکور ہوں) اور لاہور ، امرتسر کی معیاری اور اسٹینڈرڈ پنجابی کے بارے میں بتایا جس پر وہ حد سے زیادہ مشکور تھا۔ اس کے بعد اس نے اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ وہ صحیح طرح سے پنجابی نہیں بول سکتا اور اس وجہ سے جب وہ جالندھر جاتا ہے تو بہت بہت شرمندہ شرمندہ محسوس کرتا ہے۔ اس کی پنجابی وہاں جا کر بہتر ہو جاتی ہے مگر امریکہ واپس آ کر پھر بھول جاتا ہے مگر اس کے جذبے کی قدر ہوئی کہ وہ مجھ سے طریقے پوچھتا رہا کہ کیسے پنجابی بہتر کروں۔

آخر میں پنجابیوں کے بلند آہنگ پر بھی گفتگو ہوئی اور دلچسپ قصہ بھی بتایا اس نے۔ میرا خیال ہے اس کا نام گوگی تھا کیونکہ جو ای میل تھا اس میں گوگی ملک لکھا ہے۔ بقول اس کے اس کی بیوی بھی کیلیفورنیا میں پیدا ہوئی ہے مگر سسر بھارت میں اور پکا پنجابی ہے۔ اس لیے وہ سسرال جانے سے پہلے اپنی بیوی سے خصوصا کہتا ہے کہ اپنے والد سے کہنا کہ آرام و سکون سے مجھ سے بات کریں ورنہ مجھے یہ لگتا ہے جیسے مجھ سے لڑ رہے ہیں۔ اصل الفاظ یوں تھے۔

Ask your father not to yell at me
 
محب یہ پاکستان ہے، یہاں پر ایسی باتوں کا کوئی اثر نہیں لیتا۔ اس سے زیادہ بھی وحیدہ شاہ کے ساتھ میڈیا والے کر لیتے، تب بھی اسے یا اس کی پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔

پنجابی کی ایک مثال ہے "شرم آنے جانے والی چیز ہے، بندہ ٹھیٹ ہونا چائیدا اے" تو یہ سب اس پر پورے اترتے ہیں۔

زرداری کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
گیلانی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
وزیر ریلوے کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
وزیر بجلی پانی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوتا
وغیرہ وغیرہ

آج تک کسی نے استغفٰی دیا، آج تک کسی کو کوئی شرم آئی، نہیں ناں تو آئندہ بھی یہی کچھ ہو گا۔

شمشاد ، حالات بدل رہے ہیں اور انشاءللہ بدلے گا۔

میں نے یہاں امریکہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھا اور شرکت کی اور امریکہ بھر حتی کہ ٹورنٹو سے بھی لوگ آئے اور بھرپور شرکت کی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے بھی اب کافی فرق پڑے گا۔
 
ڈارک نیٹ (Dark Net) کے متعلق لکھنا چاہ رہا ہوں۔ وکیپیڈیا سے تعریف
The term darknet refers to any private, distributed P2P filesharing network, where connections are made only between trusted peers (sometimes called “friends” (F2F)) using non-standard protocols and ports.[1] Darknets are distinct from other distributed P2P networks as sharing is anonymous (that is, IP addresses are not publicly shared), and therefore users can communicate with little fear of governmental or corporate interference.”
 
شمشاد

لائبریرین
میں لکھنا چاہتا ہوں وحیدہ شاہ اور اس کے تھپڑ پر۔

اس میں خصوصی تذکرہ چاہتا ہوں عاصمہ جہانگیر کا اور ہر وقت عورتوں کے حقوق کی علمبردار این جی اوز کا جنہیں اس وقت سانپ سونگھا ہوا ہے حالانکہ میڈیا نے اس مسئلہ کو بہت اٹھایا ہوا ہے اور بہت ٹھیک اٹھایا ہوا ہے۔

میڈیا کے مسئلہ اٹھانے پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا اور آج یہ فیصلہ ہوا ہے کہ وحیدہ شاہ کو دو سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

پی پی پی کے کسی رہنما نے وحیدہ شاہ کی مذمت نہیں کی اور آج عدالت کے فیصلے کے خلاف لمبا چوڑا جلوس نکلا ہے۔
 
23 مارچ پر لکھنے کا دل تھا۔

رینٹل پاور پلانٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر لکھنے کا بہت دل تھا۔

سام سنگ گلیکسی ایگزیبٹ فور جی پر لکھنے کی خواہش ہے۔
 
Top