نوک جھونک از محمد خلیل الرحمٰن

محمد وارث

لائبریرین

سید عمران

محفلین
ہمارے اور عدنان بھائی کے تبصروں کو تو آپ ہوا میں اُڑادیا کرتے تھے۔ اب محمد وارث صاحب کے بعد گُلِ یاسمیں بٹیا نے آپ کو لاجواب کیا ہے۔
ارے نہیں خلیل صاحب محترم، ہم تو خود مفتی صاحب قبلہ کے فتووں سے لاجواب ہو جاتے ہیں۔ :)
:hypnotized: :hypnotized: :hypnotized:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکریہ بٹیا! آپ کی نوک جھونک مفتی صاحب کے ساتھ پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آپ خود کس قدر بذلہ سنج واقع ہوئی ہیں۔ جیتی رہیے۔
بہت شکریہ بذلہ سنج بولیں تو کہیں درپردہ ہمیں جوکر تو نہیں کہہ دیا نا؟
اس نوک جھونک میں واقعی بہت مزہ ہے۔ ایسی نوک جھونک ہم اکثر اپنے دادا جان کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے۔ اس محفل میں آ کر اپنوں کی کمی پہلے جیسی محسوس نہیں ہو رہی۔
 

سید عمران

محفلین
یہ ہماری تمہاری کا کیا تذکرہ۔ محفل میں ایک کی تعریف ہی تو دوسرے کی تعریف ہے۔ اپنی ہی سمجھئے یہ بھی
لیکن دو گھڑیوں کے لئے بس !!!
ہمیں دو نہیں صرف ایک گھڑی چاہیے۔۔۔
وہ بھی راڈو کی۔۔۔
لاڈو نہ پڑھیں پلیز!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے اور عدنان بھائی کے تبصروں کو تو آپ ہوا میں اُڑادیا کرتے تھے۔ اب محمد وارث صاحب کے بعد گُلِ یاسمیں بٹیا نے آپ کو لاجواب کیا ہے۔
جلدی سے ماشاء اللہ بھی بولئیے تا کہ ہم ٹوٹے پھوٹے ہونے کے باوجود مفتی صاحب کے سامنے ڈٹے رہیں اور ڈٹے ہی رہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں دو نہیں صرف ایک گھڑی چاہیے۔۔۔
وہ بھی راڈو کی۔۔۔
لاڈو نہ پڑھیں پلیز!!!
دھیرے دھیرے بول کوئی سُن نہ لے!!!
آپ کو پتہ ہے نا اچھے سے کہ ہم اپنی مرضی کا مطلب سمجھتے ہیں، آپ چاہے جو بھی لکھیں۔
 
Top