نوشاب کے سوال و جواب

نوشاب

محفلین
یہاں 40 سے مطلب یہ ہے کہ یہاں 40 دھاگے انہی موضوعات پر موجود ہیں
اور گیارہ سے مراد بھی یہی ہے کہ "اس زمرے" میں "اس موضوع" پر گیارہ دھاگے موجود ہیں
لیکن گرافکس نام کا سابقہ پورے فورم میں صرف ایک ہی ہونا چاہیے نا
 
نوشاب

محفلین
سابقہ ایک ہی ہے بھائی میرے
اس "سابقے" سے شروع ہونے والے دھاگے ایک جگہ 11 ہیں اور دوسری جگہ 40
چلیں ٹھیک ہی ہو گا لیکن کچھ کنفیوژن ہے اب مثلا
اردو آئی ٹی ٹیوٹوریل میں ان پیچ کا سابقہ اٹس اوکے
لیکن فلیش ٹیوٹوریل اور ویب پروگرامنگ میں بھی ان پیج کا سابقہ کیوں دہرایا جا رہا ہے؟
 
چلیں ٹھیک ہی ہو گا لیکن کچھ کنفیوژن ہے اب مثلا
اردو آئی ٹی ٹیوٹوریل میں ان پیچ کا سابقہ اٹس اوکے
لیکن فلیش ٹیوٹوریل اور ویب پروگرامنگ میں بھی ان پیج کا سابقہ کیوں دہرایا جا رہا ہے؟
ایسا تو نہیں ہے:confused:
دونوں جگہ مطلوبہ سابقے ہی ہیں:)
 
ابن سعید ، محسن وقار علی
فور م سے متعلق ایک سوال تھا کہ یہ جو سابقوں کی سیٹنگ ہے وہ کس حساب سے کی گئی ہے مثلا
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/اردو-آئی۔ٹی-ٹیوٹوریل.30/
کودیکھیں تو اس میں گرافکس کے تحت گیارہ موضوع ہیں اور اسی طرح
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/گرافکس-ٹیوٹوریلز.198/
اس میں گرافکس کی ذیل میں 40موضوع ہیں تو ان کی لاجک کیا ہے
کیونکہ ایک ہی طرح کا سابقہ لیکن آگے ان میں فرق ؟؟؟؟؟
امید ہے میں اپنا سوال پوری طرح سے سمجھا چکا ہوں
جواب کا پیشگی شکریہ
ان زمروں کی ترتیب نو بہت عرصہ سے ادھار ہے۔ محفل میں کئی جگہوں پر بے ترتیبی موجود ہے۔ غالباً اردو آئی ٹی ٹیوٹوریل کو عمومی ٹپس اور ٹرکس کے لیے ترتیب دیا گیا تھا جبکہ زیادہ مخصوص ذیلی زمرے سیر حاصل ٹیوٹوریلز کے لیے بنائے گئے تھے۔ بہر صورت اس کو پھر سے مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ :) :) :)
 
شکریہ سعود بھائی
 
نوشاب

محفلین
ابن سعید بھائی کیا دو یا دو سے زیادہ بندوں کو ٹیگ کرنے کے لیے @ کی لازمی استعمال کرنے پڑتی ہے یہ سوال میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ نام کی لسٹ تو مل گئی ہے اب ہر نام سے پہلے @ لگانا ضروری ہے
یا صرف شروع میں لگا دیا جائے اور باقی سب نام ٹیگ کی صورت میں آ جائیں؟

ہر نام سے پہلے @ لگانا ضروری ہے۔ لیکن ایک درخواست ہے کہ اس فیچر کا بے جا استعمال مت کریں۔ کئی دفعہ لوگ ہر ضروری و غیر ضروری پیغام میں اس قدر ٹیگ کیے جاتے ہیں کہ ان کے لیے ٹیگنگ کی اہمیت ہی ختم ہو جاتی ہے اور جہاں ان کی موجودگی بے حد اہم ہو وہاں بھی نہیں پہونچ پاتے ہیں۔ لہٰذا اس طرح کی ماس ٹیگنگ کو اسپیمنگ کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ ذمہ داری سے اس کا استعمال کریں گے۔ :) :) :)
 
نوشاب

محفلین
انشاء اللہ میں اس کا اچھا استعمال کروں گا۔
ساتھ ہی ایک اور سوال کہ جب quote میں کوئی چیز لکھتے ہیں تو اس سے ویب سائیٹ پر اضافی لوڈ نہیں پڑتا کیا
اکثر میں نے نوٹ کیا ہے کہ quoteمیں سب ایک ہی مواد کو با ر بار دہرا رہےہوتے ہیں ۔
کہنے کا مطلب کہ وہ پوسٹ Heavy نہیں ہو جاتی کیا ؟؟؟؟
 
نوشاب

محفلین
یہ درجہ بندیاں سے کیا مراد ہے۔
درجہ بندیاں:
326/0/6
اور یہ درمیان والا فگر زیرو پر کیوں رکا ہوا ہے۔

326 والا فگر تو محصول مثبت درجہ بندیوں کے مجموعے کو ظاہر کرتا ہے۔
اور 6 والا فگر منفی درجہ بندیوں کے مجموعے کو ظاہر کر رہا ہے۔
یہ درمیان میں صفر کس کو ظاہر کرتا ہے؟؟؟
یہ ہے آج کا سوال
 
آخری تدوین:

درمیانی عدد نیوٹرل درجہ بندی کا مجموعہ ہے۔ اتفاق سے محفل میں فقط ایک غمناک کی درجہ بندی نیوٹرل قرار پائی ہے۔ :) :) :)
 
نوشاب

محفلین
معلوماتی
اسی لیے سب محفلین کی یہ والی درجہ بندی زیرو کے ارداگردی گھوم رہی ہے۔
 
Top