نوسالہ پاکستانی طالبہ نے کیمیا دوری جدول مرتب کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

جاسم محمد نے 'سائنس اور ٹیکنالوجی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 3, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,905
    نوسالہ پاکستانی طالبہ نے کیمیا دوری جدول مرتب کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
    ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
    [​IMG]
    9 سالہ پاکستانی طالبہ نتالیہ نے ریکارڈ مدت میں پریاڈک ٹیبل کے تمام عناصر مرتب کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

    لاہور: نو برس کی ہونہار پاکستانی طالبہ نے کیمیا کے دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں عناصر کو درست ترتیب میں رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

    گلف نیوز کے مطابق 18 جولائی کو لاہور کی نتالیہ نجم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نتالیہ نجم نے صرف دو منٹ 42 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کے عناصر کو برق رفتاری سے اپنی جگہ پر رکھ کر کم ترین مدت میں ان کو ترتیب کے ساتھ پیش کیا اور نتالیہ نے یہ کام سات سیکنڈ سے کم مدت میں انجام دیا۔

    نتالیہ نے بھارتی پروفیسر میناکشی اگروال کا ریکارڈ سات سیکنڈ کے فرق سے توڑا ہے اور اس کارنامے کو انجام دینے کے بعد انہوں نے خوشی سے نعرہ لگایا اور ایک ویڈیو میں گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کے ججوں نے ان کو سراہا۔

    طالبہ نتالیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کے دیگر بچے بھی ان کے کام سے متاثر ہوکر سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کی جانب راغب ہوں گے۔

    جوں ہی پاکستانی سوشل میڈیا میں نتالیہ کی ویڈیو اور پوسٹ سامنے آئیں تو فیس بک صارفین نے انہیں بہت سراہا۔ کئی افراد نے انہیں پاکستان کی انتہائی کم عمرسائنس داں کا نام بھی دیا، نتالیہ چاہتی ہیں کہ بالخصوص لڑکیاں اس شعبے کو انتخاب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیاں سائنس کی جانب راغب ہوسکیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ نتالیہ کے والد حسن نجم نے کہا ہے کہ اب تک نتالیہ کو کسی اسکول میں داخل نہیں کرایا گیا اور انہیں گھر پر ہی تعلیم دی جارہی ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. یاسر حسنین

    یاسر حسنین محفلین

    مراسلے:
    286
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہم نے بھی انٹر میں پورا پریاڈک ٹیبل یاد کیا تھا۔ کیونکہ لکچرر صاحب کا فرمانا تھا کہ اس سے ہمیں آدھی کیمسٹری آ جائے گی جبکہ سوائے دو چار ابواب کے کچھ فائدہ نہ ہوا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    8,020
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ماشاء اللہ سب سے دلچسپ بات کہ نتالیہ کسی اسکول نہیں کئیں:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت سے طالب علم کرتے ہیں لیکن یہاں بات یاد کرنے کی نہیں بلکہ اس کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے کی ہے۔ آپ بھی ٹرائی کر لیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. محمد ریحان قریشی

    محمد ریحان قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ٹرینزشن میٹلز سمیت؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. یاسر حسنین

    یاسر حسنین محفلین

    مراسلے:
    286
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جی بالکل۔ d (ٹرانزیشن میٹلز) اور f بلاک (لینتھینائڈز اور ایکٹینائڈ) سمیت۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر