نور حسین انگوی کی کتاب ایک شاہکار

مھر رشید

محفلین
میرے استادِمحترم جناب نور حسین انگوی صاحب جن کا کام پنجاب میں بہ نظر تحسین دیکھا جاتا ہے نے کتابت پر ایک کتاب ، یعنی لفظوں کے جوڑ وں کا نستعلیق میں صحیح استعمال ترتیب دی ہے۔ ترتیب اس لیے کہا کہ کسی کاتب کی کتاب جو اس کے کام کا نمونہ ہوتی ہے وہ دوسری علمی کتابوں کی طرح تو نہیں ہوتی۔مقصد یہ ہےکہ ان کی کتاب کو صرف کتابت یعنی خطاطی کی پٹیوں کی کتاب سمجھا جائے۔یہ کتاب ابھی تک شائع نہیں ہو سکی۔کیونکہ وہ معاشی مسائل میں گھر گئے ہیں۔ نور حسین انگوی کے کام کو حضرت نفیس شاہ صاحب، عرفان خاں صاحب، خورشید عالم گوہر،عبدالواحد نادرالقلم،عبدالرحمن عبدہٰ،رشید بٹ جیسے لوگوں نے سراہا۔ جو لوگ نصراللہ مہر،قلب عباس،ادریس صاحب سرگودھا، ظہیر صاحب اور اخلاق عاطف صاحب کو جانتے ہیں وہ نورحسین صاحب سے بھی واقف ہوں گے۔
 
فاتح

لائبریرین
اگر ان کا بھی کچھ کام محفل پر دکھایا جا سکے تو نہ صرف کتاب شایع کروانے کے سلسلے میں‌کچھ مشورے مل سکتے ہیں بلکہ کتاب چھپنے سے قبل مشہور بھی ہو جائے گی اور مارکیٹ‌میں‌اس کی ڈیمانڈ میں‌بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل

آجکل ہر چیز کی ڈیمانڈ اسکے حصول کے بعد منافع سے تعلق رکھتی ہے۔ چونکہ نستعلیق کے جوڑ ہمارے لئے منافع بخش نہیں ہیں۔ اسلئےاس کتاب کی ڈیمانڈ بڑھنا مشکل ہے۔ ہاں اگر کوئی نیک دل چندہ دےکر اس کتاب کو شائع کروادے تواچھی بات ہے۔
 
ھمارا منافع کسی سے بھلا ھے،
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے استادِمحترم جناب نور حسین انگوی صاحب جن کا کام پنجاب میں بہ نظر تحسین دیکھا جاتا ہے نے کتابت پر ایک کتاب ، یعنی لفظوں کے جوڑ وں کا نستعلیق میں صحیح استعمال ترتیب دی ہے۔ ترتیب اس لیے کہا کہ کسی کاتب کی کتاب جو اس کے کام کا نمونہ ہوتی ہے وہ دوسری علمی کتابوں کی طرح تو نہیں ہوتی۔مقصد یہ ہےکہ ان کی کتاب کو صرف کتابت یعنی خطاطی کی پٹیوں کی کتاب سمجھا جائے۔یہ کتاب ابھی تک شائع نہیں ہو سکی۔کیونکہ وہ معاشی مسائل میں گھر گئے ہیں۔ نور حسین انگوی کے کام کو حضرت نفیس شاہ صاحب، عرفان خاں صاحب، خورشید عالم گوہر،عبدالواحد نادرالقلم،عبدالرحمن عبدہٰ،رشید بٹ جیسے لوگوں نے سراہا۔ جو لوگ نصراللہ مہر،قلب عباس،ادریس صاحب سرگودھا، ظہیر صاحب اور اخلاق عاطف صاحب کو جانتے ہیں وہ نورحسین صاحب سے بھی واقف ہوں گے۔
یہ تو بہت اہم کتاب ہے!
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کتاب کتنی صخامت کی ہے ، کتنے صفحات ہونگے، کیا آپ اس کا مسودہ دکھا سکتے ہیں تاکہ اس کی اشاعت کے بارے میں سوچا جا سکے
 
Top