نوبل امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی کے نام

جاسم محمد

محفلین
نوبل امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی کے نام
ویب ڈیسک جمع۔ء 11 اکتوبر 2019
1838423-nobelpeaceawardabeyahmedaliethopia-1570790559-178-640x480.jpg

نوجوان وزیراعظم نے محض ایک سال میں پڑوسی ملک سے دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کیا۔ فوٹو : فائل


اسٹاک ہوم: افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد دو ملکوں کے درمیان دہائیوں سے جاری خونی جنگ کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنے اور امن کاوشوں کے اعتراف میں نوبل امن انعام کے حقدار ٹھہرے۔

اپنی امن کاوشوں کے باعث دنیا کی توجہ کا مرکز بننے والے جواں سال اور پُر عزم ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی نوبل امن انعام 2019 اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ 2018 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے 46 سالہ آبے احمد نے دہائیوں سے جاری پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ دشمنی کو ختم کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کیں اور خانہ جنگی سے بدحال ممالک میں امن کی شمعیں روشن کیں۔


نوبل پیس پرائز کی چیئر پرسن بریٹ انئس اینڈرسن نے امن انعام کے لیے خوش نصیب انسان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا آبے احمد نے ایریٹیریا کے صدر اسياس أفورقی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان خلفشار اور خانہ جنگی کو ختم کرنے کا کامیابی سے بیڑا اُٹھایا اور ملک کو جمہوریت، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن کیا۔

وزیراعظم آبے احمد کی کاوشوں سے ایتھوپیا اور اریٹیریا نے جولائی 2018 میں برسوں کی دشمنی اور دونوں ممالک کے درمیان 1998 اور 2000 میں شروع ہونے والی سرحدی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بحال کر لیے تھے۔

واضح رہے کہ نوبل کے امن انعام کی رقم ’90 لاکھ سویڈیشن کورونا ہے جو آبے احمد کو 10 دسمبر کو اوسلو میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ برس یہ انعام داعش جنگجوؤں کی قید میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد اپنی زندگی جنسی تشدد کے خلاف وقف کرنے والی یزدی سماجی کارکن نادیہ مراد اور افریقہ میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی خواتین کی صحت کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹر ڈینس مک وگی کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔
 
Top