نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

الف نظامی

لائبریرین
وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ملک سے فرار ہوگئے
زلفی بخاری اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، اب واپس نہیں آئے گا، ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں نہ آجائیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست ملک سے فرار ہوگئے ہیں، زلفی بخاری اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، اب واپس نہیں آئے گا، ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں نہ آجائیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بڑے سمجھ دار ہیں ان کو پتا ہے کہ زلفی بخاری فرار ہوچکا ہے، ابھی پی ڈی ایم کی تحریک شروع نہیں ہوئی۔

زلفی بخاری جان بوجھ کر اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، واپس نہیں آئے گا۔اسی طرح ایک اور وزیر نے اپنی فیملی باہر بھیج دی ہے۔ ان کو خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم کچھ ایسے انکشافات نہ کردے کہ ان کے نام ای سی ایل میں آجائیں گے۔

یہ اتنے بہادر ہیں کہ ایک اور وفاقی وزیر نے اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے۔ لیکن ہمارے بچے یہاں مریں گے۔ ہمارے تو آباؤ اجداد کی قبریں ادھر ہیں، ہم نے کہاں جانا ہے؟ ان کے بچے ملک سے باہر اور بہت اہم ہیں، جبکہ مروانے کیلئے غریبوں کے بچے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین

جو جمہوری انقلابی، جعلی بیمار لندن میں اربوں روپے کے فلیٹس میں بیٹھا یہ ساری تحریک چلا رہا ہے وہ تو بیچارہ بہت ہی معصوم فرشتہ ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جو جمہوری انقلابی، جعلی بیمار لندن میں اربوں روپے کے فلیٹس میں بیٹھا یہ ساری تحریک چلا رہا ہے وہ تو بیچارہ بہت ہی معصوم فرشتہ ہے۔
یہ جو خواجہ آصف نے کہا تھا وی آر مور لبرل دن پی ٹی آئی۔ اس کی وجہ سمجھ آئی؟
 
بابا-جی

محفلین
عمران خان نے تو ماضی سے سبق سیکھ کر ہی نواز شریف کو روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ مگر اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور اسے لندن بھیج دیا۔ سانپ نکل گیا اب لکیر پیٹ رہے ہیں۔
یُوں کہہ لیں کہ فَوج اور اِن جماعتوں نے آپس میں خُفیہ این آر کر لِیا تھا۔ زردارِی گھر گئے، میاں صاحب بیرُونِ مُلک اور مولانا فضل الرحمٰن نے پریشر بڑھایا اور فَوج کے بعضے مُعاملات کو دبا دیا گیا اور ہر طرح کی قانُون سازی میں مُعاونت فراہم کی گئی۔ مگر، مِیاں صاحب نے مُناسب موقع دیکھ کر عاصم باجوہ اِیشو، جج ٹیپ وِیڈیو (مُمکنہ طور پر ایک اور وِیڈیو)، اور سب سے بڑھ کر موجُودہ حکُومت کی نا اہلی کے باعث مُتحرک ہونے کا فیصلہ کر لِیا ہے مگر وہ مُنہ کی کھائیں گے اور کپتان بُوٹ پالشی کے ریکارڈ توڑ کر اُنہیں کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے گا۔
 
ثابت ہو گیا یہ مقدمہ کرپٹ ن لیگی لیڈرشپ نے سیاسی شہید بننے کیلئے خود رجسٹر کروایا تھا :)

(ن) لیگی رہنما بغاوت کیس میں گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے، پولیس کا گرفتاری سے انکار
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2090023-plmn-1602065543-540-640x480.jpg

ہم اعلی حکام کو کہیں گے کہ کیس پر بورڈ بنایا جائے، ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بغاوت کیس میں گرفتاری دینے تھانہ شاہدرہ لاہور پہنچ گئے لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر، مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ، ایم این اے ملک ریاض اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کیس میں گرفتاری دینے تھانہ شاہدرہ پہنچ گئے۔

تھانے کے باہر لیگی کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ لیگی رہنماؤں نے ایس ایچ او شاہدرہ سے ملاقات کی اور کہا ہم یہاں خود آئے ہیں، اگر گرفتار کرنا ہے تو ہم حاضر ہیں، اس مقدمے کی کوئی ذمہ داری کو لینے کو تیار نہیں،جس نے مقدمہ درج کروایا وہ تحریک انصاف کا ورکر ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ایک پرائیویٹ شخص کے کہنے پر 3 سابق جرنیلوں، دو سابق وزرائے اعظم پر بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا گیا ان کی حب الوطنی پر حملہ کیا گیا، یہ کیس حکومت کی آشیر باد کے بغیر درج نہیں ہوسکتا، عمران خان کے حکم پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج ہوا، مگر کوئی اونر شپ لینے کو تیار نہیں، مدعی گھر سے ہی غائب ہے، مقدمے کی تفصیلات لینے اور گرفتاری کے لیے خود کو پیش کیا، ہم نے کہا گرفتار کرنا ہے تو حاضر ہیں، 40 ہزار پرچے بھی کریں ہم پھر بھی باہر آئینگے۔

ایس ایچ او زاہد رندھاوا نے کہا کہ مقدمہ درج ہو گیا، اس کا مجھ سے تعلق نہیں، ہمارے پاس درخواست آئی ہم نے مقدمہ درج کیا، پولیس میرٹ پر تفتیش کرے گی، مجھے یہاں پر تعینات ہوئے دو دن ہوئے ہیں، مجھ سے پہلا مقدمہ درج ہوا ہے، ہم اعلی حکام کو کہیں گے کہ اس پر بورڈ بنایا جائے، ہم لیگی رہنماؤں کو فی الحال گرفتار نہیں کر رہے، پراسیکیوشن ٹیم اس کیس کا قانونی جائزہ لے گی، اس کیس میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

محمد زبیر نے کہا کہ یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں ملزمان خود تھانے آئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو ہم پر مقدمات درج کرنے کا شوق ہے، یہ مقدمہ وزیراعظم کے کہنے پر درج ہوا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انچارج انویسٹی گیشن کا موبائل نمبر بند اور مدعی غائب ہے، ہم گرفتاری دینے آئے ہیں،
ہم نامزد ملزم ہیں تو گرفتار کیوں نہیں کر لیتے ، اگرگرفتار نہیں کرنا تو پھر مقدمہ خارج کر دیں ، حیلے بہانےسے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں ، وزیر اعظم کو سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے پتہ چلا کہ غداری کا مقدمہ درج ہوگیا، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوامی ریلہ حکومت کو بہا کر لے جائےگا۔
 
Top