نواز شریف لندن میں خیریت سے

اس سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہے کہ دونوں پارٹیاں خواہ مخواہ شور مچا رہی ہیں حالانکہ سب کچھ ان کی مرضی سے ہوا ہے۔ ایک کہتا تھا کہ ان کو چھوڑوں گا نہیں چاہے کچھ ہو جائے، دوسرا کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن جاؤں گا نہیں، اب دونوں اپنی اپنی جگہ آرام سے خوش بیٹھے ہیں، ہاں حوارین کے درمیان سر پھٹول جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گی۔
بجا فرمایا۔
اک دوجے نوں طعنےمعنے، ماراماری دا سواد وی تے لینا ہندا اے۔
 
اس سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہے کہ دونوں پارٹیاں خواہ مخواہ شور مچا رہی ہیں حالانکہ سب کچھ ان کی مرضی سے ہوا ہے۔ ایک کہتا تھا کہ ان کو چھوڑوں گا نہیں چاہے کچھ ہو جائے، دوسرا کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن جاؤں گا نہیں، اب دونوں اپنی اپنی جگہ آرام سے خوش بیٹھے ہیں، ہاں حوارین کے درمیان سر پھٹول جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گی۔
سو فیصد متفق۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک کہتا تھا کہ ان کو چھوڑوں گا نہیں چاہے کچھ ہو جائے، دوسرا کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن جاؤں گا نہیں، اب دونوں اپنی اپنی جگہ آرام سے خوش بیٹھے ہیں
جنرل کاکٹر فارمولا کا سافٹ ورژن کہہ لیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے بیچ میں پڑ کر ضدی عمران خان اور اڑیل نواز شریف دونوں کی" صلح" کروا دی۔
 
محمد وارث

لائبریرین

جان دیو پائین!

آپ نے کبھی شطرنج کھیلی ہے؟ بادشاہ، ملکہ، گھوڑا، فیل سبھی بہت اڑیل اور ضدی ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات تو پیادے تک ایسے اڑیل ہوتے ہیں کہ شہ مات تک بازی پہنچا دیتے ہیں لیکن سب کسی کی انگلی کسی کے ابرو کے اشاروں پر ناچ رہے ہوتے ہیں۔ پنجابی کی ایک کہاوت یاد آ گئی ، بلا تشبیہ و بلا مماثلت عرض ہے کہ گڈ (بیل گاڑی) کے نیچے چلنے والا کُتا سمجھ رہا ہوتا ہے کہ اس گڈ کو وہی چلا رہا ہے۔ :)
 
مغرب میں اس قسم کے سازشی نظریات رکھنے والوں کو تضحیکا Tin foil hat crowd کہا جاتا ہے ۔ جو سامنے نظر آنے والی سیاسی قوتوں کو پس پردہ طاقتور قوتوں کی کٹھ پتلیاں قرار دیتے ہیں۔ البتہ لگتا ہے پاکستان میں ایسے نظریات پر ایمان لانا بڑے فخر کی بات ہے :)
tin-foil-hat.png
 
اس ملک میں صرف ایک ولی اللہ و امیر المومنین ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔ باقی تمام ادارے و محکمے و شخصیات اس کی کٹھ پتلیاں ہیں۔ :)
Whats-App-Image-2019-08-29-at-00-31-49.jpg
پائین، ریاست پاکستان کے ہر ففتھیے، یوتھیے، جیالے، پٹواری, مجاہد، سیکولر، جیالے، ملحد کو اس حقیقت کا پتا ہے اور اس پر ہمارا کوئی زور بھی نہیں چلتا اور ہمیں زور لگانا بھی نہیں۔ اس لیے یہاں سکرینی جنگ میں ساڑ شاڑ نکالتے رہتے ہیں۔
 
اس سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہے کہ دونوں پارٹیاں خواہ مخواہ شور مچا رہی ہیں حالانکہ سب کچھ ان کی مرضی سے ہوا ہے۔ ایک کہتا تھا کہ ان کو چھوڑوں گا نہیں چاہے کچھ ہو جائے، دوسرا کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن جاؤں گا نہیں، اب دونوں اپنی اپنی جگہ آرام سے خوش بیٹھے ہیں، ہاں حوارین کے درمیان سر پھٹول جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گی۔

سر اسی تبصرے کے طفیل آپ سے اپنے قطعے کی اصلاح چاہتے ہیں

بارے آرام سے لندن میں براجے ہیں میاں
رائے ونڈ اور کسی گھر میں یه آرام کہاں
اس میں عمران نیازی کی تھی مرضی شامل
اب چنی کرتے بنے اُن کو، نہ اب اُن کو چناں​
 
خوب ہے خلیل صاحب، چوتھے مصرعے میں "چنی" کی املا چنیں کر لیں، اور اسی میں اب اور اُن کی تکرار بھی کھل رہی ہے، دونوں کو شامل کر لیں جیسے:

اب چنیں کرتے بنے اُن کو، نہ اِن کو ہی چُناں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مغرب میں اس قسم کے سازشی نظریات رکھنے والوں کو تضحیکا Tin foil hat crowd کہا جاتا ہے ۔ جو سامنے نظر آنے والی سیاسی قوتوں کو پس پردہ طاقتور قوتوں کی کٹھ پتلیاں قرار دیتے ہیں۔ البتہ لگتا ہے پاکستان میں ایسے نظریات پر ایمان لانا بڑے فخر کی بات ہے :)
tin-foil-hat.png
آپ نہ جانے کیوں ہر پاکستانی معاملے میں مغرب کو گھسیٹ لیتے ہیں بیچ میں۔ یہاں کی سیاست کی بات ہے تو مثال بھی یہیں کی پیش کریں، مغرب کے اپنے سیاسی مسئلے مسائل ہونگے۔
 
خوب ہے خلیل صاحب، چوتھے مصرعے میں "چنی" کی املا چنیں کر لیں، اور اسی میں اب اور اُن کی تکرار بھی کھل رہی ہے، دونوں کو شامل کر لیں جیسے:

اب چنیں کرتے بنے اُن کو، نہ اِن کو ہی چُناں :)

جزاک اللہ جناب۔ یعنی اب یہ صورت بنی

بارے آرام سے لندن میں براجے ہیں میاں
رائے ونڈ اور کسی گھر میں یه آرام کہاں
اس میں عمران نیازی کی تھی مرضی شامل
اب چنیں کرتے بنے اُن کو، نہ اِن کو ہی چُناں
 
آخری تدوین:
Top