ساجدتاج
محفلین


السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ :۔

جب ہم نماز نہیںپڑھتے تو یہ مت سوچا کریں کہ وقت نہیںملا بلکہ یہ سوچا کریں کہ ہم سے ایسی کون سی خطا ہوئی کہ اللہ نے ہمیںاپنے سامنے کھڑا کرنا پسند نہیںکیا؟
نماز بھی تو مُلاقات ہے بندے کی اپنے رَب سے جیسے ہم بھی انہی لوگوںکو اپنے گھر بُلاتے ہیںجو ہمیںاچھا سمجھتے ہیں۔
دو لائنوںمیںیہ بات لیکن ہے کتنی سبق آموز۔ زندگی تو رُکنے کا نام نہیںلیتی دوستو لیکن جب یہ رُکے گی تو آپ کو دوسرا موقع نہیںدے گی۔تو کیوںنہ اس عارضی زندگی میںاپنے رَب کو خوش کر دیں،اُس کی ناراضگی دور کر دیں،اُسے پسند آجائیںاس کے لیے وہی کام کریںجس کا اُس نے حکم دیا ہے، کیوںنا اپنے رَب سے معافی طلب کر کے گُناہوںکا راستہ چھوڑ دیں اور اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چل دیں؟
نماز ایک راستہ ہے جس سے ہم اپنے رَب کے قریب ہو سکتے ہیں تو کیوںنا آج سے یہ عہد کر لیں کہ کچھ بھی نماز نہیںچھوڑیں گے۔ہم ایسا کریںگے نا ؟
تحریر ساجد تاج
