نعت مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

نعت مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

قلم کو طاقت عطا کردے خدایا!
لکھنے بیٹھا ہوں ذکر مصطفیٰ (ص) خدایا!
دونوں جہاں بنائے جس کے لئے
اسی (ص) کا عاشق بندہ بنادے خدایا!
بڑا گناہ گار بندہ ہوں سرکار تیرا
عنایت کرم (ص) عطا کردے خدایا!
پریشان ہے خلق خدا آج ہر سو
اُن (ص) کی رحمت کا سایہ کردے خدایا!
گرچہ ناقص ہے علم و عمل ہمارا
اُسوہ رسول (ص) سے سنوار دے خدایا!
رنج و اَلم جب گھیریں تجھے شوکت ؔ
درود (ص) لب پہ جاری کردے خدایا!
 
Top